دمشق مسجد اموی کی صورتحال خونی واقعے کے بعد

IQNA

دمشق مسجد اموی کی صورتحال خونی واقعے کے بعد

9:12 - January 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3517825
ایکنا: «خونی ضیافت» کے ایک ہفتے بعد دمشق سے خبر آرہی ہے کہ اموی مسجد بند کردی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- الصباح العربی نیوز کے مطابق شامی ویب سائٹ صوت العاصمہ نے مسجد اموی کی بندش سے متعلق مقامی اور نیم سرکاری ذرائع سے شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کی ہے۔

صوت العاصمہ کے مطابق، مسجد کے اندر اور باہر مرمت اور دیکھ بھال کا کام کسی قسم کی بندش یا تعطیل کے بغیر جاری ہے۔

تاہم، مسجد اموی کی مرمت کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران بعض اوقات زائرین کے لیے مسجد کا جزوی طور پر بند ہونا ممکن ہے، لیکن نمازی پانچ وقت کی نمازیں بدستور اس مسجد میں ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد اموی کی مرمت اور دیکھ بھال کا عمل دو ماہ سے زیادہ وقت لے سکتا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو پیش آنے والے ایک المناک واقعے کے بعد، سیکیورٹی اہلکاروں اور مسجد اموی کے منتظمین نے زائرین کے لیے مسجد کے دروازے بند کر دیے تھے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شامی باورچی نے مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں ہجوم کے دباؤ سے تین خواتین جان کی بازی ہار گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔/

 

4260321

ٹیگس: دمشق ، مسجد ، واقعہ
نظرات بینندگان
captcha