العمید بین الاقوامی قرآنی ایوارڈ کی نشست

IQNA

کربلاء میں؛

العمید بین الاقوامی قرآنی ایوارڈ کی نشست

8:50 - January 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3517852
ایکنا: قرآنی ایوارڈ بارے نشست میں دوسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا جایزہ لیا گیا جو آستانہ عباسی کے تعاون سے منعقد ہوں گے۔

دوسرے بین الاقوامی  العمید قرآنی ایوارڈ کے حوالے سے نشست منعقد ہوئی جسمیں مختلف قرآنی ماہرین شریک تھے۔

الموسوی نے اپنی تقریر میں قرآن کریم کی عظمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام ان قرآنی مسابقات کے ذریعے کلام اللہ مجید کا پیغام دنیا بھر کے مختلف عمر کے لوگوں تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔

یہ قرآنی مقابلے مجمع علمی قرآن کریم کے زیر اہتمام، ماہِ مبارک رمضان کے دوران، ۵۳ عربی اور غیر عرب ممالک کے قاریوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گے۔ الموسوی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان مسابقات کے ذریعے نوجوانوں میں قرآنی ثقافت کی ترویج اور سوشل میڈیا کے موثر استعمال پر زور دیا جائے گا تاکہ یہ آگاہی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آستان مقدس کے تمام شعبے ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے اعلیٰ معیارات کو یقینی بنانے، شرکت کنندگان کی بروقت آمد کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے، اور بین الاقوامی مہمانوں کی سہولت کاری پر کام کریں۔

علا الموسوی نے مزید کہا کہ اس قرآنی مقابلے کی سرگرمیوں کو ماہِ رمضان کے دوران فلم بند کیا جائے گا اور اس کا اختتام ماہ کے آخر میں نتائج کے اعلان پر ہوگا۔

 العمید قرآنی  ایوارڈ مقابلہ، آستانہ مقدس عباسی کی ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا اور فرد و معاشرے کی دینی شناخت کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ پروگرام اسلامی تعلیمات کے فروغ اور قرآنی علوم کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کی ایک قابلِ قدر کوشش ہے۔/

 

4261064

نظرات بینندگان
captcha