الجزائر؛ بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ساتھ علمی نشست

IQNA

الجزائر؛ بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ساتھ علمی نشست

9:04 - January 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3517869
ایکنا: علمی سیمینار «الجزایر؛ قبله قرآن و قرائت» قرآنی مقابلوں کے ہمراہ منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز، ریڈیو الجزائری کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ قرآنی سیمینار، الجزائر کے وزیر برائے دینی امور و اوقاف یوسف بلمہدی کی نگرانی میں، الجزائر کے دارالحکومت میں جاری بیسویں بین الاقوامی قرآن حفظ و تلاوت کے مقابلوں کے دوران منعقد کیا گیا۔

اس سیمینار میں نیجیریا کے جج "طاہر بن الغونی ادریس نائم المحاسبی" نے "قرآن کی فضیلت اور اس کے حفظ و عمل کا شرف" کے عنوان سے خطاب کیا۔ اسی طرح، سعودی عرب کے جج یوسف بن مصلح بن مهل الردادی نے قدیم اور معاصر ادوار میں قرائت کے اسلوب پر اپنے خیالات پیش کیے۔

یوسف بلمہدی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار عربستان اور نیجیریا سے تعلق رکھنے والے ججز کی شرکت کے ساتھ ان 7 قرآنی سیمینارز کی اختتامی کڑی ہے، جو الجزائر کے مختلف صوبوں میں منعقد کیے گئے، جن سے قرآن کے طلباء اور مساجد کے اماموں نے استفادہ کیا۔

وزیر اوقاف نے کہا کہ اس قسم کے فکری اور علمی پروگرامز کا انعقاد الجزائر کے بین الاقوامی قرآن مقابلوں کے اضافی اقدامات میں شامل ہے، جن کا مقصد قراء اور قرآن کی تعلیم کے منتظمین کو کمیٹی کے ججز کے تجربات سے فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے قرآن کی خدمت کے لیے الجزائر کی کوششوں پر زور دیا، جن کی نگرانی ملک کے صدر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں مختلف اشکال میں، اسکولوں اور زوایا (روایتی قرآنی مکتبوں) میں جاری ہیں۔

یہ مقابلے بدھ، سے شروع ہوئے اور آج ختم ہو رہے ہیں۔ اختتامی تقریب اتوار، 26 جنوری کو منعقد ہوگی، جس میں مقابلوں کے تین بہترین شرکاء کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں 46 عربی اور اسلامی ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں سے 20 شرکاء، مرد اور خواتین، فائنل مرحلے تک پہنچے۔/

 

4261685

نظرات بینندگان
captcha