عالمی یوم قرآن پر عراق میں قرآنی محافل + تصاویر

IQNA

عالمی یوم قرآن پر عراق میں قرآنی محافل + تصاویر

6:08 - February 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3517939
ایکنا: آستانہ عباسی سے وابستہ قرآنی علمی مرکز کی جانب سے مختلف قرآنی محافل منعقد کیے گیے۔

ایکنا نیوز- الکفیل نیوز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، قرآنی علمی مرکز نے عالمی یومِ قرآن کی مناسبت سے اپنے پروگراموں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کربلا میں ایک عظیم الشان محفلِ قرآن کا انعقاد کیا، جس میں عراق کے ممتاز قاریان اور حفاظِ قرآن نے شرکت کی۔

بین الاقوامی قرآنی تلاوت

اس بابرکت تقریب میں عراق، انڈونیشیا، ایران اور مصر کے قاریان نے قرآن کریم کی خوبصورت تلاوت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علا الموسوی، معاونِ تعلیم مجمع علمی قرآن کریم، نے خطاب کرتے ہوئے قرآن کی عظمت اور اہل بیت(ع) سے اس کے گہرے تعلق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عالمی یومِ قرآن کو کلامِ وحی سے دائمی وابستگی کے آغاز کا دن قرار دیا۔

بغداد میں قرآنی محفل

اسی سلسلے میں مؤسسه قرآن کریم بغداد نے حسینیہ مالک اشتر، بغداد میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا، جہاں آستانہ مقدس عباسی کے کئی قاریان نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔ اس کے بعد، مداحانِ اہل بیت(ع) نے مدحِ اہل بیت(ع) میں خوبصورت اشعار پیش کیے۔

بابل میں قرآنی نشست

عراق کے صوبہ بابل میں بھی مجمع علمی قرآن کریم آستانہ عباسی کے زیرِ اہتمام مسجد و حسینیہ امام کاظم(ع) میں ایک روح پرور محفلِ قرآن منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور امام سجاد(ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے، جس میں تلاوتِ قرآن، تفسیرِ قرآن اور مداحی کا سلسلہ جاری رہا۔

تصویری جھلکیاں

تقریب کے یادگار لمحات کو محفوظ کرتے ہوئے، ان بابرکت محافل کی خوبصورت تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔/

 

 

 

4264571

نظرات بینندگان
captcha