تیونس؛ «قرآن دوسروں کی نظر میں» نمایش کا افتتاح

IQNA

تیونس؛ «قرآن دوسروں کی نظر میں» نمایش کا افتتاح

6:02 - February 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3517998
ایکنا: قرآنی نمائش قومی ورثے اور مغربی تحقیقی فاونڈیشن کے تعاون سے قومی لائبریری میں منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز، تیونس قومی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ نمائش یورپ میں قرونِ وسطیٰ سے لے کر جدید دور تک فلسفیانہ، دینی اور ثقافتی سوچ پر قرآن کے اثرات کو اجاگر کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے اور یہ 30 اپریل 2025  تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں 80 سے زائد نایاب قرآنی مخطوطات اور تاریخی دستاویزات پیش کی گئی ہیں، جو تیونس کی علمی و ثقافتی اداروں اور دنیا کے دیگر عجائب گھروں سے حاصل کی گئی ہیں۔

یہ نمائش یورپ میں قرآنی مطالعے کے تعلیمی اور فکری رجحانات کو ایک نئے زاویے سے متعارف کراتی ہے اور اس پیشکش کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے انٹرایکٹو اسکرینز، ڈیجیٹل نقشے، اور ویڈیو کلپس کا استعمال کیا گیا ہے، تاکہ زائرین کو ایک منفرد بصری اور تاریخی تجربہ حاصل ہو۔

یورپ اور اسلام کے ثقافتی تلاقی کا پیغام تیونس کی قومی لائبریری کے ڈائریکٹر خالد کشیر نے  تونس میڈیا - آفریقا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نمائش ایک ایسا پیغام ہے جو روایتی مشرق و مغرب کی حدود سے آگے نکل کر اسلام اور یورپ کے درمیان ثقافتی روابط کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تحقیقی منصوبہ ہے جو 2019 میں یورپی ریسرچ کونسل کے مالی تعاون سے شروع کیا گیا تھا اور اسے یورپی یونین کے ثقافتی منصوبے کی حمایت میں ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔

قرآن اور اسلامی مخطوطات کی یورپ میں منتقلی یہ نمائش شمالی افریقی ممالک (مغرب عربی) اور یورپ کے درمیان قرآن اور اسلامی نسخوں کی منتقلی کے تاریخی عمل کو بیان کرتی ہے اور ایسے تاریخی دستاویزات پیش کرتی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ قرونِ وسطیٰ اور جدید دور میں یورپ میں قرآن فکری مباحث کا ایک مرکزی موضوع رہا ہے۔

قرآن کی یورپی ثقافت میں جگہ اور فکری مباحث یہ نمائش صرف تاریخی مواد پیش کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد اس سے کہیں زیادہ گہرے سوالات اٹھانا ہے، جیسے کہ یورپی ثقافت میں قرآن کی حیثیت کیا رہی ہے؟ اور یہ فلسفیانہ اور فکری مناقشات میں کس طرح شامل ہوا، خاص طور پر جب جدید دور میں اس کے تراجم زیادہ عام ہونے لگے؟

یہ سوالات نمائش میں آنے والے زائرین کو یورپ میں قرآن کے علمی اور فکری اثرات کے بارے میں ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کریں گے۔/

 

4266511

نظرات بینندگان
captcha