عالمی مسلم الائنس کی غزہ پر صہیونیوں کی جارحیت کی مذمت

IQNA

عالمی مسلم الائنس کی غزہ پر صہیونیوں کی جارحیت کی مذمت

15:20 - March 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3518192
ایکنا: عالمی الائنس نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوبارہ آغاز کی مذمت کردی۔

عالمی مسلم لیگ نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوبارہ آغاز کی مذمت کی

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مسلم لیگ کے اطلاعاتی مرکز نے اطلاع دی ہے کہ تنظیم نے قابض صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوبارہ آغاز کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

اپنے بیان میں عالمی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل، شیخ محمد بن عبدالکریم عیسیٰ نے صہیونی حکومت کی بربریت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا تاکہ اس قتلِ عام کو روکا جا سکے، جو کہ اسرائیلی جنگی مشینری نہتے شہریوں اور سول تنصیبات کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے۔/

 

4272919

نظرات بینندگان
captcha