ایکنا نیوز، مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق یہ اجلاس مصر، سعودی عرب، اردن، فلسطین، قطر، بحرین، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکرٹری جنرل، متحدہ عرب امارات کے وزیرِ و مشیر اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ، سیاسی و سلامتی امور کی شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔
یہ کمیٹی نومبر 2023 میں تشکیل دی گئی تھی اور عرب و اسلامی سربراہان کے ہنگامی اجلاس کے بعد غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھنے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔/
4273377