بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایرانی قاری کی پہلی پوزیشن + ویڈیو

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایرانی قاری کی پہلی پوزیشن + ویڈیو

7:22 - April 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3518258
ایکنا: نامور ایرانی قاری عنان پور نے قرآت کے شعبے میں پہلی پوزین حاصل کرلی۔

ایکنا نیوز  کے مطابق، اتوار کی شام، ماہ رمضان المبارک کے آخری دن، لبنان میں منعقدہ بین الاقوامی آن لائن قرآنی مقابلے "ذکر للعالمین" کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق، ایران کے ممتاز قاری مجید عنان‌پور نے 150 شرکاء میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ مقابلے تین مراحل میں ورچوئل انداز میں منعقد کیے گئے۔ ان کا اعلان رمضان المبارک سے قبل کیا گیا تھا، اور شرکاء سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ قرعہ اندازی میں دیے گئے منتخب آیات کی تلاوت کی ویڈیو جمع کرائیں۔

پہلے مرحلے میں 150 سے زائد قاریوں نے اپنی تلاوتیں بھیجیں، جن میں سے 36 قاریوں کو ابتدائی مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی تلاوت کی ویڈیوز کی جانچ کے بعد 13 قاری نیم حتمی مرحلے میں پہنچے۔ اس مرحلے میں بھی شرکاء نے مخصوص آیات کی تلاوت کی ویڈیوز بھیجیں، جس کے بعد 6 قاری فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

نیم حتمی مرحلے میں ایران کے مجید عنان‌پور اور ترکی کے بلال حموی نے 91 پوائنٹس کے ساتھ سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ ان کے علاوہ عزت‌السید راشد (مصر) نے 89 پوائنٹس، سید یاسین حسینی (افغانستان) نے 88.5 پوائنٹس، احمد رزاق الدلفی (عراق) نے 88 پوائنٹس اور ودن ہرموکو (انڈونیشیا) نے 88 پوائنٹس حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل مرحلے میں بھی شرکاء نے مخصوص آیات کی تلاوت کی ویڈیوز بھیجیں، جن کی جانچ کے بعد حتمی درجہ بندی کی گئی۔

یہ تلاوتیں رمضان المبارک کے دوران لبنان کے سیٹلائٹ چینل "الایمان" پر نشر کی گئیں، اور ایک ماہرین کی جیوری، جس میں عادل خلیل، ہیثم عیاش، حسین بحمد، حمزہ منعم اور دیگر شامل تھے، نے ان کا جائزہ لیا۔

ججز سے لیے گیے نتائج کے مطابق:

مجید عنان‌پور (ایران) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

احمد رزاق الدلفی (عراق) دوسرے نمبر پر رہے۔

ودن ہرموکو (انڈونیشیا) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ویڈیو کا کوڈ
نظرات بینندگان
captcha