نتن یاہو کی گرفتاری کے لیے الأزهر کی درخواست

IQNA

نتن یاہو کی گرفتاری کے لیے الأزهر کی درخواست

4:35 - April 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518271
ایکنا: الأزهر واچ تنظیم نے صہونی وزیراعظم «بنیامین نتانیاهو» کو جنگی مجرم قرار دیتے ہویے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ایکنا نیوز- ، ویب سائٹ "sawtbeirut.com"  مطابق الازہر سے وابستہ شدت پسندی کے خلاف کام کرنے والے مبصر ادارے نے ( 2 اپریل) کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہنگری کی جانب سے صہیونی حکومت کے وزیراعظم کے استقبال کی شدید مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیا جا چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگری کا یہ اقدام بین الاقوامی فوجداری عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے یا اس کی شفافیت اور غیر جانبداری کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ: "بین الاقوامی فوجداری عدالت عالمی عدل و انصاف کی علامت ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے متحد ہو۔"

مبصر ادارے نے واضح کیا کہ بین الاقوامی فیصلوں پر عملدرآمد اور جنگی مجرموں کا محاسبہ امن اور انصاف کے قیام کی بنیاد ہے۔ تمام انسان قانون کے سامنے برابر ہیں، اور کسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی یا انسانی جانوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ورنہ دنیا میں جنگل کا قانون رائج ہو جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا: "خاموشی کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ خاموشی نئی نسل کشی کو جواز فراہم کرتی ہے۔ غزہ، آنے والی بڑی تباہیوں کی صرف تمہید ہے۔ نتیجہ ایک ہی ہوگا: خون بہے گا، عالمی بحران مزید شدت اختیار کریں گے، اور معصوموں کا خون ہی دکھ اور محرومی کی تحریر بنے گا۔"

یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب ہنگری نے گزشتہ روز، بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری کے باوجود، صہیونی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

اس کے باوجود، نیتن یاہو نے ہنگری کا دورہ کیا اور وہاں کے وزیراعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کی۔/

 

4274694

نظرات بینندگان
captcha