استاد عبدالرسول عبایی سے قرآنی کیمونٹی کی خداحافظی

IQNA

قرآنی استاد کو وداع کی رپورٹ

استاد عبدالرسول عبایی سے قرآنی کیمونٹی کی خداحافظی

4:40 - April 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518309
ایکنا: قرآنی استاد عبدالرسول عبایی کی تدفین پر انکو وداع کرنے کی تقریب حسینہ کربلائی تھران میں منعقد ہوئی۔

ایکنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، معروف قرآنی استاد عبدالرسول عبائی کی نماز جنازہ اور تدفین کی روحانی تقریب ایران کے دارالخلافہ  تہران کی حسینیہ کربلائی‌ها میں بھرپور قرآنی عقیدت مندوں، استاد کے کئی نسلوں کے شاگردوں، قرآن کریم کے چاہنے والوں اور مرحوم کے اہل خانہ کی شرکت سے منعقد ہوئی۔

شرکاء جو صبح سویرے ہی مقامِ جنازہ پر پہنچ چکے تھے، اشکبار آنکھوں اور سوگوار دلوں کے ساتھ اپنے استاد سے پرُاحترام اور غمگین وداع کر رہے تھے۔

 

اس روحانی تقریب کا آغاز بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری محمدحسین سبزعلی کی تلاوت قرآن سے ہوا، جس نے محفل کو ذکرِ خدا سے معطر کر دیا اور غمزدہ دلوں کو رحمتِ الٰہی سے جوڑ دیا۔

حسینیہ میں مراسم کے اختتام کے بعد، مرحوم استاد عبائی کے جسد خاکی کو عزاداروں کے ہجوم نے حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم کی طرف روانہ کیا، جہاں انہیں دارالرحمہ میں، قرآن کے خادموں کی ابدی آرام گاہ میں سپردِ خاک کیا گیا۔

 

وداع قرآنی‌ها با استاد عبایی؛ بدرقه‌ای به وسعت یک عمر خدمت

 

یہ وداع صرف ایک استاد اور قرآنی معلم سے رخصت نہیں تھی، بلکہ ایک ایسی نسلِ معرفت و معنویت سے الوداع تھی جو قرآنی معاشرے کی بنیادوں میں پیوست تھی۔

 

وداع قرآنی‌ها با استاد عبایی؛ بدرقه‌ای به وسعت یک عمر خدمت

قرآنی شخصیات، اساتذہ، اور شاگردوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے استاد عبائی کی علمی و اخلاقی عظمت کا واضح ثبوت دیا، جنہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم، تلاوت اور ترویجِ قرآن کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال نے ایرانی قرآنی حلقے میں ایک گہرا خلا پیدا کر دیا ہے۔/

 

4275795

نظرات بینندگان
captcha