مسجد جامع الازهر؛ «مسجدالاقصی قرآن میں» نشست کی میزبان

IQNA

مسجد جامع الازهر؛ «مسجدالاقصی قرآن میں» نشست کی میزبان

4:23 - April 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3518318
ایکنا: چودہویں تفسیر نشست جو جامعہ الازھر میں ہورہی ہے اس میں " مسجد الاقصی قرآن میں " عنوان رکھا گیا۔

ایکنا نیوز-  مبتدا نیوز کے مطابق ایک اہم علمی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ابراہیم الہدهد، سابق صدر جامعہ ازہر، اور صلاح عاشور، سابق سربراہ عربی زبان فیکلٹی قاہرہ شریک ہوں گے، جبکہ رضا عبدالسلام، سابق سربراہ ریڈیو قرآن مصر، اس نشست کی صدارت کریں گے۔

عبدالمنعم فؤاد، جو جامع مسجد ازہر کے علمی سرگرمیوں کے نگران اعلیٰ ہیں، نے کہا کہ یہ نشست قرآن کی آیات پر غور و فکر اور اس کے معانی میں تدبر کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے، اور قرآن کے اعجاز پر تحقیق کے نئے دروازے کھولتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیمینار دینی اور ثقافتی شعور کو اجاگر کرنے میں مؤثر ثابت ہوگا، خاص طور پر مسجد الاقصیٰ کے محور پر، اور شرکاء کو دینی متون پر گہرائی سے سوچنے کی دعوت دے گا۔

اسی سلسلے میں، ہانی عوده، متولی جامع مسجد ازہر نے اس نشست کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے اعجاز کو امتِ مسلمہ کی شناخت کے قیام میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

ہانی عوده نے مزید بتایا کہ یہ نشستیں ہر اتوار کو باقاعدگی سے منعقد ہوں گی، جن میں مختلف علماء اور ماہر اساتذہ خطاب کریں گے۔/

 

4276114

نظرات بینندگان
captcha