فلسطین؛ غلط چاپ شدہ قرآنی نسخے جمع کرانے کی درخواست

IQNA

فلسطین؛ غلط چاپ شدہ قرآنی نسخے جمع کرانے کی درخواست

9:03 - May 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3518414
ایکنا: شیخ محمد حسین، مفتی اعظم قدس و فلسطین نے ایسے قرآنی نسخے جنمیں غلطیاں موجود ہیں جمع کرانے کی درخواست کی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ factjo.com کے مطابق شیخ محمد حسین، مفتی اعظم بیت‌المقدس اور سرزمین فلسطین اور فلسطین کی اعلیٰ فتویٰ کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ قرآنِ کریم کے ایک نسخے میں طباعتی (چاپی) غلطی پائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سورہ ممتحنہ کی آیت نمبر 4، صفحہ 549 میں "توکلنا" کی جگہ "نوکلنا" چھاپا گیا ہے، یعنی لفظ کے آغاز میں نُون کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ نسخہ مصر کے شہر قاہرہ میں کتب خانہ الصفاء کی چھاپہ خانے میں چھاپا گیا تھا، جسے الازہر کے ادارہ برائے اسلامی تحقیق (مجمع البحوث الإسلامیة) نے اجازت نامہ نمبر 65 کے تحت 14 دسمبر 2014 کو اجازت دی تھی۔

شیخ محمد حسین نے تمام کتب خانوں، اشاعتی اداروں اور افراد سے درخواست کی ہے کہ اگر یہ نسخہ ان کے پاس موجود ہو تو فلسطینی دارالافتاء کو واپس کریں تاکہ اس پر قانونی اور شرعی کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ قرآن کی طباعت میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے، خاص طور پر جب بعض چھاپہ خانے تیز رفتار فوٹو کاپی کے ذریعے قرآن چھاپتے ہیں، جس سے غلطیوں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل انتشارات التوفیقیہ سے شائع شدہ قرآن میں (الازہر کی اجازت سے)، صفحات 132 سے 163 تک غائب تھے۔

ایک اور مصری-جرمن چھاپہ خانے سے شائع شدہ قرآن میں، سورہ اسراء کی آیت 2 میں "جعلناه" کی جگہ "جغلناه" چھاپا گیا تھا۔

یہ واقعات قرآنِ کریم کی اشاعت میں سخت نگرانی اور علمی جانچ پڑتال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔/

 

4279396

ٹیگس: فلسطین ، قرآن ، غلطی ، نسخے
نظرات بینندگان
captcha