ایکنا نیوز- ڈیلی ٹرسٹ نیوز کے مطابق بینالاقوامی قرآن کریم مقابلے نائیجیریا میں منعقد ہونے جا رہے ہیں جن میں ۲۰ ممالک کے قاریان شرکت کریں گے۔
محمد بشیر، جو اس مقابلے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان ہیں، نے بتایا کہ یہ قرآنی پروگرام "مجالس اہل القرآن" فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ مقابلہ محمد آدم الکالی (سابق رکنِ اسمبلی، ایالت پلاتو) کی کوششوں سے منظم کیا جا رہا ہے اور اگست ۲۰۲۵ میں انجام پائے گا۔
مقابلے کا آغاز شہر جوس (مرکزِ ایالت پلاتو) سے ہوگا جبکہ فائنل راؤنڈ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں منعقد ہو گا۔
الکالی نے ایک پریس کانفرنس میں عثمان دان فودیو یونیورسٹی سوکوتو کے "اسلامک اسٹڈیز سینٹر" کی مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ: "اس مقابلے کا مقصد اسلامی اقدار کا فروغ اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنا ہے۔ قرآن کریم، مسلمانوں کے لیے رہنمائی کا چراغ ہے جو ایک بامقصد زندگی کی جانب لے جاتا ہے۔"
صادق زامفارہ، جو کہ اس مقابلے کی منتظم کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے اس بات کا یقین دلایا کہ تمام انتظامات درست راستے پر ہیں اور ایک کامیاب اور شاندار تقریب کے لیے مکمل تیاری ہو رہی ہے۔
متوقع ہے کہ اس قرآنی مقابلے میں درج ذیل ممالک کے قراء شرکت کریں گے:
نائیجیریا، کیمرون، گھانا، چاڈ، سینیگال، کینیا، تنزانیہ، موریتانیہ، نائجر، مصر، مراکش، لیبیا، الجزائر، سعودی عرب، کویت، قطر، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ۔/
4279995