یونیورسٹی تحقیقی کمیٹی سربراہ کے حکم سے تقرری

IQNA

یونیورسٹی تحقیقی کمیٹی سربراہ کے حکم سے تقرری

7:50 - May 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3518487
ایکنا: تحقیقی مرکز سربراہ نے ایک حکم کے تحت مسلمان طلبہ کے ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی پالیسی ساز کونسل کے اراکین اور سیکریٹری کو نامزد کیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، جهادِ دانشگاهی یا یونیورسٹی علمی - تحقیقی کمیٹی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اطلاع دی ہے کہ علی منتظری، جهادِ دانشگاهی کے صدر نے ایک حکم نامے کے ذریعے سید عبدالحمید احمدی (قائم مقام صدر)، علیرضا کلانترمہرجردی (معاونِ ثقافتی)، اور رحیم خاکی (جهادِ دانشگاهی کے علمی رکن اور قرآنی میدان کے سنئیر) کو ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی پالیسی ساز کونسل کے رکن مقرر کیا ہے۔ اسی طرح جلیل بیت‌مشعل، جو کہ ملک کی قرآنی طلبہ تنظیم کے صدر ہیں، کو اس کونسل کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

حکم کے ایک حصے میں کہا گیا ہے: جیسے کہ آپ باخبر ہیں، جهادِ دانشگاهی اب تک قرآنِ کریم کی حفظ اور قراءت کے شعبہ میں دنیا کے مختلف ممالک کی شرکت کے ساتھ چھ بین الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد کر چکا ہے، اور اب ساتویں دور کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔

موجودہ سال ان مقابلوں کے شایانِ شان انعقاد کی اہمیت، مقام اور ضرورت کے پیش نظر، آپ کو "مسلمان طلبہ کے ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی پالیسی ساز کونسل کے رکن" کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے۔

امید ہے کہ یونیورسٹی علمی تحقیقی کمیٹی کے مخلص محققین، دیگر اساتذہ، قرآنی شخصیات اور بالخصوص علمی و جامعاتی برادری کی رائے اور رہنمائی سے ان مقابلوں کے بہتر منصوبہ بندی اور شایستہ انعقاد کے لیے حالات سازگار ہوں گے۔/

 

4281947

نظرات بینندگان
captcha