سعودی عرب؛ غزه زخمیوں اور شھداء فیملی کی ایام حج میں میزبانی

IQNA

سعودی عرب؛ غزه زخمیوں اور شھداء فیملی کی ایام حج میں میزبانی

5:48 - May 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3518516
ایکنا: سعودی عرب اس سال غزہ کے شہید خاندانوں کے ہزاروں حجاج کی میزبانی کرے کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق خادم حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حکم دیا ہے کہ فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے ایک ہزار اہل خانہ کو مملکت کے خرچے پر سنہ 1446 ہجری قمری کے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب مدعو کیا جائے۔

یہ اقدام "خادم حرمین شریفین کے مہمانانِ حج، عمرہ اور زیارت پروگرام" کے تحت اور سعودی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے۔

سعودی وزیر برائے اسلامی امور اور اس پروگرام کے نگرانِ اعلیٰ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے اس حوالے سے کہا کہ وزارت کو شاہی حکم ملتے ہی فوری طور پر ایک جامع عملی منصوبے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے تاکہ فلسطینی زائرین کو ان کے ملک سے روانگی سے لے کر واپسی تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

آل شیخ نے مزید کہا کہ یہ پروگرام اپنی ابتداء سے، یعنی سنہ 1417 ہجری قمری سے اب تک دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے 64 ہزار سے زائد حجاج کی میزبانی کر چکا ہے۔ یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں سعودی عرب کی بےوقفہ کاوشوں اور بطورِ قلبِ عالم اسلام اور قبلۂ مسلمین اس کے مقام کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا مظہر ہے۔/

 

4283410

نظرات بینندگان
captcha