امارات بین الاقوامی قرآنی الفاظ شناسی سیمینار

IQNA

امارات بین الاقوامی قرآنی الفاظ شناسی سیمینار

5:52 - May 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3518520
ایکنا: شارجہ میں بین الاقوامی علمی سیمینار:قرآنی الفاظ؛ موجودہ صورتحال سے متوقع تحقیقات تک" کا آغاز

شارجہ، متحدہ عرب امارات کے مجمع قرآن کریم کی میزبانی میں "قرآنی الفاظ؛ موجودہ صورتحال سے متوقع تحقیقات تک" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی علمی سیمینار کا آغاز ہوا۔

خبر رساں ایجنسی ایکنا نے روزنامہ الخلیج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ سیمینار 30 اردیبهشت (مطابق 20 مئی) کو شارجہ کے ادارہ مطالعات و تحقیقاتِ علمی کی جانب سے اور محمد بن زاید، شارجہ اور قاسمیہ یونیورسٹیوں کے تعاون سے منعقد ہوا۔ افتتاح خلیفہ مصبح الطنیجی، صدرِ مجمع قرآن کریم شارجہ نے کیا۔

اس سیمینار میں امارات، سعودی عرب اور ترکی سے تعلق رکھنے والے دس سے زائد علماء، ماہرین، اور محققین شریک ہیں جن کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور تفسیرِ قرآن اور ایسے مفاہیم میں نئی تحقیق کی راہیں ہموار کرنا ہے جنہیں ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مجمع قرآن شارجہ نے کہا کہ ان کا ادارہ قرآنی مطالعات، خصوصاً بلاغی تفسیر اور علمِ تفسیر کے میدان میں اپنی تحقیقی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ یہ تدبرِ قرآنی کی کلید ہے۔

اس کے بعد قطب الریسونی، صدرِ کلیہ الہیات جامعہ شارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پر غور و فکر کا مثالی طریقہ، اس کے الفاظ کا ایسا مطالعہ ہے جو ان کے معانی اور مفاہیم کو مختلف سیاق و سباق میں واضح کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ مطالعہ تفسیر کی اولین ترجیح بننا چاہیے اور دیگر قرآنی موضوعات سے مختلف انداز میں اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔

الریسونی نے وضاحت کی کہ قرآنی الفاظ کے معانی تک رسائی کے تین طریقے ہیں:

لغوی طریقہ – لغت، قرآنی الفاظ کی مخصوص لغات، مترادفات اور تشبیہات سے مدد لینا۔

قرآنی سیاق میں استعمال کا مطالعہ – ایسے طریقے سے کہ مفسر کو مطلوبہ مفہوم تک پہنچایا جا سکے۔

تفسیری لسانی قواعد کا استعمال – جو تفاسیر، علوم قرآنی کی کتب اور مختلف فقہی مکاتب کے اصولی افکار سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

یہ دو روزہ سیمینار قرآنی الفاظ کے حوالے سے عصرِ حاضر کی قرآنی انسائیکلوپیڈیاؤں، قرآنی الفاظ کی فکری نوعیت اور ان کے اثرات، اور مستقبل کی تحقیقاتی جہتوں کا جائزہ لے گا۔

اختتامی کلمات میں صدرِ مجمع قرآن شارجہ نے سیمینار کے مقررین اور شرکاء کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اعزازات سے نوازا۔

 

4283865

نظرات بینندگان
captcha