دبئی کے اٹھائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

IQNA

دبئی کے اٹھائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

5:20 - May 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518529
ایکنا: دبئی انٹرنیشنل قرآنی ایوارڈ کے 28ویں بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بدھ، (مطابق 21 مئی) سے ہو چکا ہے، جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

ایکنا نیوز، «mediaoffice.ae» نیوز ویب سائٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کی منتظم کمیٹی نے مقابلے کی کیٹیگریز اور انعامات میں نئی تبدیلیوں کے ساتھ 28ویں بین الاقوامی قرآن مقابلے کے لیے شرکت کی دعوت جاری کر دی ہے۔

اس سال کا مقابلہ اس نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے: "ہم دنیا کی سب سے خوبصورت قرآنی آواز کی تلاش میں ہیں"۔ یہ مقابلہ تین اہم شعبوں میں منعقد ہوگا:

1.     حفظِ مکمل قرآن (مردوں کے لیے)

2.     حفظِ مکمل قرآن (خواتین کے لیے)

3.     سال کی اسلامی شخصیت کا ایوارڈ (فرد یا ادارہ)

رپورٹ کے مطابق، اس سال انعامات کی مجموعی مالیت 12 ملین اماراتی درہم تک بڑھا دی گئی ہے۔ مردوں اور خواتین کے دونوں شعبوں کے اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایک، ایک ملین امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا، جبکہ سال کی اسلامی شخصیت کو بھی ایک ملین ڈالر دیا جائے گا۔

ایک اہم تبدیلی یہ ہے کہ اس بار شرکت کے لیے ممالک کی طرف سے رسمی نامزدگی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب امیدوار براہِ راست خود رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

مقابلے میں شرکت کی شرائط درج ذیل ہیں:

-رجسٹریشن کے وقت عمر 16 سال سے کم ہونی چاہیے

- امیدوار مکمل حافظِ قرآن ہو

- قرأت اور تجوید کے احکام پر عبور حاصل ہو

- پچھلے ادوار میں فائنل راؤنڈ میں شریک یا کامیاب امیدوار دوبارہ شرکت کے اہل نہیں ہوں گے

یہ مقابلہ تین مراحل پر مشتمل ہوگا:

ویڈیو کے ذریعے ابتدائی جانچ (ویب سائٹ کے ذریعہ)

آن لائن ٹیسٹ

حتمی مرحلہ (حضوری) جو رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے دبئی میں منعقد ہوگا

رجسٹریشن کا آغاز  (21 مئی) سے ہوا ہے، اور یہ  (19 جولائی 2025) تک جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے کی جانچ 10 تا 29 تیر (30 جون تا 19 جولائی) اور دوسرے مرحلے کا ٹیسٹ 10 تا 28 شهریور (1 تا 19 ستمبر) کے درمیان ہوگا۔

دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ www.quran.gov.ae پر رجوع کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 1997 سے اب تک 91 ممالک کے 2107 شرکاء اس باوقار دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ میں شرکت کر چکے ہیں، لیکن اس سال پہلی بار خواتین کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے، جو ایک تاریخی پیش رفت ہے۔/

 

4284131

نظرات بینندگان
captcha