عبدالباسط کے بیٹے کی تلاوت فرزند مصطفی اسماعیل کی مجلس میں + ویڈیو

IQNA

عبدالباسط کے بیٹے کی تلاوت فرزند مصطفی اسماعیل کی مجلس میں + ویڈیو

18:05 - May 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3518566
ایکنا: طارق عبدالباسط عبدالصمد، استاد عبدالباسط کے صاحبزادے نے، معروف مصری قاری مصطفی اسماعیل کے بڑے بیٹے کے سوگ کی مجلس میں قرآن کی تلاوت کی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، "الیوم السابع" کے حوالے سے، عظیم مصری قاری شیخ مصطفی اسماعیل کے بڑے صاحبزادے، انجینئر عاطف مصطفی اسماعیل کی یاد میں تعزیتی مجلس مصر کے صوبہ غربیہ کے علاقے السنطہ کی بستی "میت غزال" میں ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے منعقد کی گئی۔

یہ تعزیتی تقریب بستی میت غزال اور آس پاس کے علاقوں کے سینکڑوں افراد کی شرکت سے منعقد ہوئی، جس میں استاد عبدالباسط عبدالصمد کے صاحبزادے طارق عبدالباسط، جو خود بھی مصر اور عالم اسلام کے نمایاں قاری ہیں، شریک ہوئے۔

تعزیتی مجلس میں سوگ کے خیمے مرحوم عاطف مصطفی اسماعیل اور ان کے والد کے آبائی علاقے میں نصب کیے گئے، اور اس موقع پر طارق عبدالباسط عبدالصمد اور معروف مصری قاری شیخ حجاج الهنداوی نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔

واضح رہے کہ عاطف مصطفی اسماعیل، شیخ مصطفی اسماعیل کے بڑے بیٹے تھے، جو پیر کے روز (۵ خرداد) وفات پا گئے۔

عاطف کو "اپنے والد کے علمی و صوتی ورثے کو محفوظ کرنے والا" اور "شیخ مصطفی اسماعیل کی تلاوتوں کا سب سے بڑا سامع" کہا جاتا تھا۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں میت غزال میں ادا کی گئی اور انہیں وہیں اپنے خاندانی مقبرے میں سپرد خاک کیا گیا۔

مصر کے وزیر اوقاف اسامہ الازہری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: "ہم اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوئے، ایک ایسے فرزند کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہیں، جو تلاوتِ قرآن کے عظیم پیشروؤں میں سے ایک کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور جن کی آواز قرآنی حنجرہ کی ایک سنہری مثال تھی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4285155

نظرات بینندگان
captcha