مسجدالحرام میں زائرین قرآنی مقابلوں کی پذیرائی + تصاویر

IQNA

مسجدالحرام میں زائرین قرآنی مقابلوں کی پذیرائی + تصاویر

18:10 - May 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3518567
ایکنا: زائرینِ حج کے لیے قرآنِ پاک کی تلاوت اور حفظ کے اولین مقابلے مسجد الحرام میں جاری ہیں۔

ایکنا نیوز "پرس بی" کے مطابق مسجد الحرام میں امور دینی کے شعبے کی زیر نگرانی زائرینِ حج کے لیے پہلی بار تلاوت اور حفظِ قرآن کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یہ قرآنی مقابلے گزشتہ جمعہ، ۲ خرداد (مطابق 24 مئی) سے مسجد الحرام میں شروع ہوئے، اور یہ موسم حج میں زائرین کے لیے ہونے والے پہلے قرآنی مقابلے ہیں۔

ان مقابلوں کو زائرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ہزار سے زائد شرکاء نے ان میں شرکت کی ہے۔

ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد زائرین کا قرآن سے تعلق مضبوط کرنا، قرآن کے پیغام اور تعلیمات کو عام کرنا، اور خانۂ خدا کے مہمانوں کے لیے ایک روحانی اور قرآنی تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

مقابلے کے مختلف شعبہ جات میں پورے قرآن کا حفظ، نصف قرآن کا حفظ، قرآن کی تعلیم اور تلاوت شامل ہیں، اور یہ مقابلے تاحال جاری ہیں۔

مزید یہ کہ اس قرآنی تقریب کا ایک اہم مقصد زائرینِ حج میں بہترین حفاظ اور قراء کی شناخت و حوصلہ افزائی کرنا اور اس روحانی سفر میں قرآن کے اثر کو مزید گہرا کرنا ہے۔/

.

 

 

 

4285133

نظرات بینندگان
captcha