داعش نے شام میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

داعش نے شام میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

15:13 - May 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3518572
ایکنا: دہشت گرد تنظیم داعش نے بیان میں شامی عارضی حکومتی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ایکنا نیوز-  رائے الیوم کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شام کے صوبہ سویدا میں شامی فوجیوں کے راستے میں ایک بم نصب کیا تھا۔

اسی حوالے سے شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ بشار اسد کی حکومت کے زوال کے بعد شامی فوجیوں پر داعش کے پہلے حملے میں، شامی فوج کے بریگیڈ 70 کا ایک اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بم ایک گشتی گاڑی کے راستے میں نصب کیا گیا تھا اور ہلاک ہونے والا اہلکار اسی گاڑی میں سوار تھا۔

اگرچہ بشار اسد کی حکومت کے زوال کے بعد قائم ہونے والی نئی حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں داعش کے حملے کم رہے ہیں، لیکن یہ گروہ شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں شامی حکام نے اس ہفتے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دمشق کے قریب داعش سے وابستہ ایک سیل کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔/

 

4285434

ٹیگس: داعش ، شام ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha