مصری حافظ کو غزہ کی حمایت پر حوصلہ افزائی

IQNA

مصری حافظ کو غزہ کی حمایت پر حوصلہ افزائی

6:01 - June 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3518584
ایکنا: وزیر اوقاف مصر حافظ انور پاشا امام جماعت و خطیب اداره اوقاف بحیره مصر کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ایکنا نیوز-  الجمهور نیوز کے مطابق اسامہ الازہری، وزیرِ اوقاف مصر، نے نئے انتظامی دارالحکومت میں واقع وزارتِ اوقاف کی عمارت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حافظ انور پاشا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حافظ انور پاشا، جو محافظہ بحیرہ میں وزارتِ اوقاف کے تحت امام، خطیب اور حافظِ قرآن ہیں، نے مصری بین الاقوامی قرآن کریم مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اس مقابلے کی نقدی انعامی رقم میں سے 100,000 مصری پاؤنڈ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قائم "تحیا مصر" (زنده باد مصر) فنڈ کو عطیہ کیے، جو خاص طور پر غزہ کے عوام کی مدد کے لیے مختص ہے۔

وزیرِ اوقاف اسامہ الازہری نے اس سخاوت بھرے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا:

"یہ عظیم روح، اعلیٰ اخلاق اور سچی دینداری کی علامت ہے، جو ہمیں دوسروں کے درد، ضرورت اور تکلیف کے ساتھ ہمدردی، سخاوت اور ایثار کا درس دیتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا:

"ایک امام کو چاہیے کہ وہ عمل سے لوگوں کے لیے نمونہ بنے، صرف گفتار سے نہیں۔"

وزیرِ اوقاف نے اس بات پر زور دیا کہ:

"ایسے اقدامات وزارتِ اوقاف کے ان فرزندان کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں، جو اپنے وطن سے محبت اور فلسطینی بھائیوں کے حقوق سے وابستگی میں معروف ہیں۔"

انہوں نے وزارت کے تمام ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے سے نیکی، سچائی، اخلاص، ایثار جیسے اعلیٰ اقدار کی بنیاد پر نیکیوں میں مقابلہ کریں، کیونکہ ایسے عملی اقدامات الفاظ سے کہیں زیادہ اثر رکھتے ہیں۔/

 

4285550

نظرات بینندگان
captcha