حج اور آئین ابراهیمی میں تعلق

IQNA

حج قرآن میں/9

حج اور آئین ابراهیمی میں تعلق

6:43 - June 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518630
ایکنا: قرآن کریم اہل کتاب کو تذکر دیتا ہے کہ اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انہیں کعبہ جو انکے امام ابراہیم کا ہے اس پر ایمان لانا چاہیے۔

ایکنا نیوز- سورہ آلِ عمران کی آیاتِ حج (آیات 96-97) سے پہلے یہ آیت شریفہ آتی ہے: "فَاتَّبِعوا مِلَّةَ إِبراهیمَ حَنیفاً وَ ما كانَ مِنَ المُشرِكینَ" (آل عمران: 95) یعنی: "ابراہیمؑ کے پاکیزہ دین کی پیروی کرو، جو خالص توحید پر مبنی تھا اور ہر طرح کے شرک سے پاک تھا۔"

اس تسلسل کی تفسیر میں آیا ہے کہ: ابراہیم علیہ السلام کے دین کی پیروی کی ایک روشن مثال، خانۂ کعبہ کی تعظیم ہے جو اہل ایمان کا قبلہ اور طواف کی جگہ ہے۔

اسی بنیاد پر، قرآن کریم نے ابراہیمؑ کی پیروی کا ذکر کرنے کے فوراً بعد آیت "اِنَّ اَوَّلَ بَیت..." بیان فرمائی، تاکہ اہل کتاب، خاص طور پر یہودی، جو خود کو ابراہیمؑ کا پیروکار کہتے تھے، اس حقیقت کی طرف متوجہ ہوں کہ اگر وہ واقعی اپنے دعوے میں سچے ہیں، تو انہیں چاہیے کہ کعبہ، جو حضرت ابراہیمؑ کی تعمیر کردہ ہے، پر ایمان لائیں اور اسے اپنا قبلہ تسلیم کریں۔

حقیقت میں، قرآن مجید اہل کتاب کے شبہات کا جواب دے رہا ہے۔ اسلام کے ابتدائی دور میں، اہل کتاب نے مسلمانوں پر دو اعتراضات کیے:

  1. وہ شریعت میں احکام کی منسوخی (نسخ) کو جائز نہیں سمجھتے تھے اور بیت المقدس سے کعبہ کی طرف قبلہ کی تبدیلی کو غلط قرار دیتے تھے۔ وہ مسلمانوں پر یہ الزام لگاتے تھے کہ انہوں نے کعبہ کو حضرت ابراہیمؑ سے منسوب کر کے جھوٹ گھڑا ہے۔

قرآن نے ان دونوں اعتراضات کا واضح جواب دیا:

  • اول: اللہ کی شریعت میں نسخ (پچھلے حکم کو منسوخ کر کے نیا حکم دینا) جائز اور حکمتِ الٰہی کے تحت ممکن ہے، اور مختلف حالات کے مطابق احکام تبدیل ہو سکتے ہیں۔ دوم: اس سے پہلے کہ حضرت سلیمانؑ بیت المقدس کو تعمیر کریں، حضرت ابراہیمؑ کعبہ کی بنیاد رکھ چکے تھے۔ چنانچہ مسلمانوں کا قبلہ، دراصل ابراہیمی قبلہ ہے اور وہی اصل و حقیقی قبلۂ الٰہی ہے۔

لہٰذا، کعبہ کی طرف رجوع کرنا دین سے انحراف نہیں بلکہ اصل دین اور انبیاء کی سنت کی طرف واپسی ہے؛ ایسا قبلہ جس میں طواف اور عبادت کے ساتھ توحید کی روشن نشانیاں اور حضرت ابراہیم خلیلؑ کی یاد نمایاں طور پر جلوہ گر ہے۔/

 

3493342

ٹیگس: حج ، ابراھیمی ، کتب ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha