ایکنا نیوز- عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا کے گورنر نصیف جاسم الخطابی نے اعلان کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے موقع پر کربلا صوبہ اتوار کے دن سے ایک ہفتے کے لیے تعطیل پر ہوگا۔ تاہم یہ تعطیلات سیکیورٹی اور خدماتی اداروں پر لاگو نہیں ہوں گی۔
اسی طرح، نجف اشرف کی صوبائی کونسل نے بھی اعلان کیا ہے کہ نجف صوبہ جمعرات سے لے کر جمعرات 14 اگست (23 مرداد) تک تعطیل پر رہے گا۔
نجف اشرف کی صوبائی کونسل کے سربراہ حسین العیساوی نے وضاحت کی کہ ان تعطیلات کا مقصد زائرین کی خدمت اور اربعین امام حسین (ع) کی مناسبت سے مراسم میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
الفرات نیوز کے مطابق، نجف میں بھی یہ تعطیلات سیکیورٹی اور خدماتی اداروں پر لاگو نہیں ہوں گی۔
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، جمعة 24 مرداد، مطابق 20 صفر، عراق میں یوم اربعین حسینی ہوگا۔/
4298527