اکیس ملین سے زائد زائرین اربعین حسینی میں شریک

IQNA

اکیس ملین سے زائد زائرین اربعین حسینی میں شریک

6:12 - August 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3519000
ایکنا: آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی ۱۴۴۷ھ کے موقع پر کربلا میں آنے والے کل زائرین کی تعداد ۲۱,۱۰۳,۵۲۴ رہی۔

ایکنا نیوز، ویب‌سائٹ الکفیل کی رپورٹ کے مطابق آستانہ عباسی نے یہ اعداد و شمار ۲۴ مرداد (۱۴ اگست)  کوجاری کیے۔

گزشتہ سال اربعین حسینی میں زائرین کی تعداد ۲۱,۴۸۰,۵۲۵ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال کے زائرین کی گنتی کے لیے آستانہ عباسی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید الیکٹرانک سسٹم استعمال کیا، جو زائرین کے راستوں اور حرم حضرت عباس(ع) کے دروازوں سے داخل ہونے والے افراد کا حساب کرتا ہے۔

۴ ملین سے زائد غیرملکی زائرین کی شمولیت

اسی مناسبت سے عراق کی اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی برائے زیارتِ اربعین نے اعلان کیا کہ اس سال کے اربعین میں، لاکھوں عراقی زائرین کے علاوہ، عرب اور دیگر غیرملکی ممالک سے آنے والے ۴ ملین سے زائد زائرین نے شرکت کی۔

کمیٹی کے مطابق، سیکورٹی اور سروس کمیٹیوں کے اراکین نے اوسطاً روزانہ ۲۰ گھنٹے تک اور مسلسل ۲۱ دن (یعنی مجموعی طور پر ۴۲۰ گھنٹے) خدمات انجام دیں تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔/

 

4300049

نظرات بینندگان
captcha