ایکنا نیوز، الفرات نیوز کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر نے اس سال 5 اگست کو ماہِ صفر کا پہلا دن قرار دیا تھا، اور اس حساب سے عراق میں اربعین حسینی جمعہ، 24 اگست، کو منایا گیا ہے۔
اسی مناسبت سے، شبِ اربعین حسینی کو عراق کے افق کے مطابق، حرم مطہر امام حسینؑ، حضرت عباسؑ اور بین الحرمین عزاداران و سوگوارانِ حسینی کے عظیم اجتماع سے لبریز تھے، جہاں زائرین نے روحانیت اور جذبات سے بھرپور فضا میں سید و سالار شہیدانؑ سے اپنی تجدیدِ بیعت کی۔
رپورٹ کے مطابق، کربلا شہر کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی ٹیمیں، سول ڈیفنس اور ایمبولینس سروسز تعینات تھیں تاکہ عزاداروں کی حفاظت اور ان کی حرمینِ مطہرین تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔/
4299988