ایکنا نیوز، Theborneopost نیوز کے مطابق ساراواک میں قرآن کے پرانے نسخوں کو دفن اور تکریم کے لیے ایک ایسا طریقہ اپنایا گیا ہے جو ماحول کے لیے بھی محفوظ ہے۔ اس مقصد کے لیے بایوڈیگریڈیبل (ماحول دوست) کاغذی تھیلوں کا استعمال کیا گیا، جن میں قرآن کے نسخے رکھے گئے اور انہیں پورے احترام کے ساتھ ایالت ساراواک کے بندر بینتولو کی اسٹیج پر ایک تقریب کے دوران سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔
یہ کاغذی تھیلے سمندر کے پانی میں مکمل طور پر گھل جاتے ہیں، جس سے نہ صرف قرآن کی حرمت محفوظ رہتی ہے بلکہ ماحولیاتی تسلسل بھی برقرار رہتا ہے۔
یہ تقریب گذشتہ بدھ کو اسکله بندر بینتولو میں منعقد ہوئی جس کی نگرانی مفتی ساراواک، کیپلی یاسین نے کی۔ اس تقریب کا اہتمام بینتولو اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ، ساراواک اسلامی مذہبی محکمہ (JAIS) اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔
مفتی ساراواک نے کہا: یہ کاغذی تھیلے مکمل طور پر سمندر میں تحلیل ہو جاتے ہیں۔ یہ جدت یقینی بناتی ہے کہ ہمارے سمندر آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رہیں۔ قرآن کے احترام کا یہ طریقہ نہ صرف کتابِ الٰہی کی تقدیس کا تحفظ کرتا ہے بلکہ ماحولیاتی پائیداری کے اصولوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔/
4300118