بن گوریون ائیرپورٹ بند کردیا گیا

IQNA

بن گوریون ائیرپورٹ بند کردیا گیا

8:16 - June 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3518641
ایکنا: مقبوضہ علاقوں میں ایران کے جوابی حملوں کے خوف سے ایمرجنسی نافذ اور سب سے بڑے ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

ایکنا، المیادین کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ صہیونی ذرائع کے مطابق، ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے خوف سے اسرائیلی حکام نے مقبوضہ علاقوں کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

اس اعلان کے بعد "بن گوریون" بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام آمد و رفت کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، اور ہوائی اڈے کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

فی الحال مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود ہر قسم کی پرواز کے لیے بند کر دی گئی ہے اور تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

اسی دوران اسرائیلی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہنگامی صورتحال کے تحت ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔ ان میں فضائیہ، فضائی دفاعی یونٹس، عسکری انٹیلی جنس، اور اندرونی محاذ کے کمانڈرز شامل ہیں۔/

 

4288159

نظرات بینندگان
captcha