کثیر ہیڈوار والے خیبر قدر ایچ میزائیل کا استعمال کیا گیا

IQNA

سپاہ کے بیان میں؛

کثیر ہیڈوار والے خیبر قدر ایچ میزائیل کا استعمال کیا گیا

12:40 - June 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518679
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بیان میں کہا ہے کہ "وعدہ صادق 3" آپریشن کی اکیسویں لہر کے دوران پہلی بار خیبر قسم کے کثیر وارہیڈ والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ نیوز سے منقول اس بیان میں کہا گیا ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم و لا حول و لا قوه الا بالله العلی العظیم

"وعدہ صادق 3" نامی آپریشن کی اکیسویں لہر، صہیونی جارح اور سفاک حکومت کی مسلسل شرانگیزیوں کے جواب میں، ٹھوس ایندھن اور مائع ایندھن والے میزائلوں کی فائرنگ اور جدید و ہم آہنگ ڈرونز کی مدد سے شروع کی گئی ہے۔

اس آپریشن میں پہلی بار خیبر (قدر H) نامی کثیر وارہیڈ بیلسٹک میزائل کو نئے اور حیران کن حربی طریقوں کے ساتھ استعمال کیا گیا، جس کا مقصد زیادہ مؤثر، تباہ کن اور انتہائی دقیق حملے کرنا تھا۔ ان میزائلوں نے صہیونی رژیم کے شمال، جنوب اور مرکز سمیت مقبوضہ سرزمین میں اس کے اہم اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا۔

اطلاعیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اثرانگیز آپریشنز، جدید حربی تدابیر اور دشمن کے فضائی دفاعی نظام کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ شدت اور قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ دن کے وقت بھی حملہ آور ڈرونز کی کارروائیاں ایک لمحے کے لیے نہیں رکیں گی، اور قابضین کو مسلسل سائرن، بھاگ دوڑ اور پناہ گاہوں کی زندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

و من نصر الا من عندالله العزیز الحکیم

4290356

نظرات بینندگان
captcha