حرم امام علی(ع) میں عزاداری کی تقریبات + تصاویر

IQNA

حرم امام علی(ع) میں عزاداری کی تقریبات + تصاویر

5:41 - June 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3518715
ایکنا: محرم کے حوالے سے حرم مطهر حضرت علی(ع) میں زائرین اور عزاداروں کے لیے مختلف پروگرامز شروع کئے گئے ہیں۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آستان مقدس علوی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ماہ محرم الحرام کی شعائر کی احیاء کے لیے ایک جامع پروگرام تیار کر لیا گیا ہے۔

حیدر العیساوی، رکنِ مجلسِ انتظامیہ آستان علوی نے کہا: حرم مطہر نے امام حسین علیہ السلام کے غم اور ماہ محرم الحرام کی شعائر کی تعظیم و احیاء کے لیے ایک مکمل پروگرام تیار کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام زائرین اور عزاداری کے جلوسوں کا اندرون صحن علوی اور اس کے اطراف میں استقبال کرنے، ان کی منظم رہنمائی کرنے اور "مشعل برداری" کی بابرکت تقریب کے انعقاد پر مرکوز ہے، جو مرقد امیرالمومنینؑ کے قریب منعقد ہوتی ہے۔

العیساوی نے مزید کہا: حرم مطہر نے پرانے شہر کے محلوں میں خدماتی دستوں کی حمایت کے لیے بھی منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں پینے کے پانی، برف، ٹھنڈک کے آلات، صفائی کے سامان اور عشرہ اولیٰ کے دوران غذائی اشیاء کی فراہمی شامل ہے۔

آستان علوی کے اطلاعاتی شعبے کے نائب سربراہ، جعفر البدیری نے کہا: حرم نے ماہ محرم کی آمد کے موقع پر متعدد تقریبات اور تیاریاں کی ہیں، جن میں علم بلند کرنے کی رسم سے لے کر خدماتی، سیکیورٹی اور لاجسٹک تیاریوں تک شامل ہیں، تاکہ عزاداری کے جلوسوں کا صحنِ مطہر میں پرامن داخلہ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا: آستان علوی اور حسینی انجمنوں کے مابین ایک سلسلہ وار رابطہ اجلاس منعقد ہوا، تاکہ جلوسوں کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور عشرہ اولیٰ میں عزاداری کے جلوسوں کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

البدیری نے بتایا: ان تیاریوں میں وہ مشعل برداری کی تقریبات بھی شامل ہیں، جو ہر سال ماہ محرم کے آخری تین شبوں میں منعقد ہوتی ہیں۔

یہ روایتی مشعل برداری کی تقریب تاسوعا اور عاشورائے حسینی کے موقع پر نجف اشرف میں حرم امام علیؑ کے جوار میں منعقد ہوتی ہے۔ یہ تقریب ماہ محرم کی پہلی دہائی میں منعقد ہوتی ہے، جو آٹھویں شب سے شروع ہو کر شب عاشور تک جاری رہتی ہے۔/

 

 
ٹیگس: محرم ، عزاداری ، حرم
نظرات بینندگان
captcha