ایکنا نیوز- الکفیل نیوز کے مطابق آستانہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام نے ماہ محرم 1447 ہجری قمری کی آمد کے موقع پر جرمنی میں مجلس عزائے حسینی کا انعقاد کیا ہے۔
سید احمد الراضی، جو آستان مقدس عباسی کے یورپ میں نمائندہ ہیں، نے بتایا کہ یہ مجلس امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے جرمن شہر گوٹنگن میں منعقد کی جا رہی ہے اور دسویں محرم تک جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس مجلس کے پروگرام میں تلاوتِ قرآن کریم، زیارت سیدالشہداءؑ، مرثیہ خوانی، حسینی شاعری اور باجماعت نماز شامل ہیں۔
سید احمد الراضی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ماہ محرم کی پہلی دہائی کی ہر شب کو ایک دینی خطاب جرمن زبان میں پیش کیا جاتا ہے، اور آستان عباسی کے نمائندے کی جانب سے عزاداروں میں کھانے کی تقسیم کے ذریعے مہمان نوازی کی جاتی ہے۔/