حرم مطهر رضوی میں اردو زبان زائرین کی عزاداری

IQNA

حرم مطهر رضوی میں اردو زبان زائرین کی عزاداری

5:38 - July 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3518724
ایکنا: ماہ محرم کی تیسری شب، اردو زبان زائرین اور مجاورین کی حرم رضوی میں عزاداری کی محفل منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ماہ محرم کی تیسری شب کے موقع پر اردو زبان زائرین اور مجاورین نے حرم مطہر رضوی کے حسینیہ میں سید و سالار شہیدان حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں حلقہ ماتم باندھا اور پُر سوز انداز میں عزاداری کی۔

یہ پُروقار تقریب اتوار کی شب، 8 تیر 1403ھ شمسی (مطابق 29 جون 2025ء) کو حرم مطہر رضوی کے غیرایرانی زائرین کے شعبہ "شبه قاره" (برصغیر) کے زیر اہتمام صحن قدس میں واقع حسینیہ میں منعقد ہوئی، جس میں ہندوستان اور پاکستان سے آئے ہوئے اردو زبان مذہبی کاروانوں اور مشہد میں مقیم اردو بولنے والے عزاداروں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری علی اسدی کی پُر اثر تلاوت سے ہوا، جس کے بعد حجت الاسلام سید سبط حیدر زیدی، جو کہ حوزہ علمیہ کے ممتاز اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں، نے ایک ولولہ انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کی فلسفیانہ بنیادوں اور اس کے ذریعے دینِ محمدی (ص) کو زندہ رکھنے کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام نے مدینہ سے مکہ کی جانب روانگی سے قبل ایک وصیت نامہ تحریر فرمایا، جو انہوں نے اپنے بھائی محمد حنفیہ کے سپرد کیا۔ اس وصیت نامے میں امام (ع) نے توحید، نبوت اور معاد کے عقائد بیان کرنے کے بعد اپنے سفر کا مقصد امر بالمعروف، نہی عن المنکر، امت کی اصلاح اور سنتِ رسول اللہ (ص) کو زندہ کرنا قرار دیا۔/

 

4291721

نظرات بینندگان
captcha