شیخ الحصری قرآنی مرکز کی ترتیل تلاوت ریڈیو قرآن سے نشر

IQNA

شیخ الحصری قرآنی مرکز کی ترتیل تلاوت ریڈیو قرآن سے نشر

5:39 - July 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3518738
ایکنا: مصری قرآنی ریڈیو کے مطابق نامور مصری قاری شیخ محمود خلیل الحصری مرکز میں تدریس شدہ قرآنی ترتیل تلاوت ریڈیو سے نشر ہوگا۔

ایکنا نیوز، صدی البلد نیوز کے مطابق اسماعیل دویدار، سربراہ ریڈیو قرآن مصر نے اعلان کیا ہے کہ مشہور مصری قاری شیخ محمود خلیل الحصری کی ترتیلی تعلیمی تلاوت، جو "مصحفِ معلم" کے نام سے معروف ہے، ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ نشر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ریڈیو قرآن مصر ہر روز صبح مقامی وقت کے مطابق 9:50 پر "مصحفِ معلم" نشر کرتا ہے، اور یہ اقدام سامعین کی پرزور درخواستوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریڈیو قرآن مصر نے کافی عرصے سے "مصحفِ معلم" کی نشریات بند کر دی تھیں، لیکن مصری شہریوں کی مسلسل درخواستوں کے بعد اب دوبارہ اس پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

"مصحفِ معلم" قرآن کریم کی تمام سورتوں کی ایک تعلیمی ترتیلی آڈیو سیریز ہے، جس میں شیخ الحصری ہر سورت کی آیات کو ترتیل کے ساتھ واضح انداز میں پڑھتے ہیں تاکہ سننے والے اسے آسانی سے سیکھ اور دہرا سکیں۔

شیخ محمود خلیل الحصری مصر کے معروف قاری تھے، جنہیں عبدالباسط عبدالصمد، محمد صدیق منشاوی، اور مصطفی اسماعیل کے ساتھ دورِ حاضر کے چار عظیم قاریوں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے عالم اسلام پر گہرا اثر چھوڑا۔

یہ بھی یاد رہے کہ شیخ الحصری وہ پہلے قاری تھے جنہوں نے قرآن کریم کی ترتیلی تلاوت کو کاسٹ ٹیپ پر ریکارڈ کیا، جو کہ ایک انقلابی اقدام تھا۔/

نظرات بینندگان
captcha