ایکنا نیوز- d-dall.com کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ مصری فروشندہ نیویارک کے مشہور علاقے "ٹائمز اسکوائر" میں فاسٹ فوڈ بیچتا ہے اور روزانہ مشاری العفاسی کی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت چلاتا ہے۔
اگرچہ اُسے اس اقدام پر روزانہ 50 ڈالر جرمانہ بھرنا پڑتا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر دن اس عمل کو دہراتا ہے۔
مشاری راشد العفاسی نے اس مصری فروشندہ کی ویڈیو اپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پروفائل پر شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے خیر و برکت کی دعا کی:
"اے اللہ! اس کے لیے پاکیزہ اور بابرکت رزق عطا فرما، اپنی رحمت اور نعمت کے دروازے ایسے مقام سے کھول جہاں سے وہ گمان بھی نہ کرے، اس کے مال، عمر اور کوشش میں برکت عطا فرما، ہر خیر میں اضافہ اور ہر شر کو اس سے دور فرما، اور جو وہ چاہتا ہے وہ اسے عطا کر، بلکہ اس سے بڑھ کر اسے نواز، اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔"
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں؛ کچھ افراد نے اس اقدام کی حمایت کی، جبکہ بعض نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔/
4294019