قطر؛ «کٹارا ایوارڈ» مقابلوں کا اعلان

IQNA

قطر؛ «کٹارا ایوارڈ» مقابلوں کا اعلان

19:32 - July 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3518815
ایکنا: کٹارا ثقافتی فاونڈیشن کی جانب سے نویں قومی قرآنی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-  qna.org.qa  نیوز کے مطابق بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والا "کتارا قرآن تلاوت مقابلہ" اس سال نعرہ "قرآن کو اپنی آواز سے مزین کرو" کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس میں رجسٹریشن گذشتہ روز شروع ہو چکی ہے۔

اس مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 (مطابق 8 مرداد 1404) مقرر کی گئی ہے۔ اس قرآن خوانی مقابلے کے اہداف میں نمایاں قرآنی صلاحیتوں کو دریافت کرنا، بہترین اور خوبصورت قراءت کی آوازوں کا انتخاب، اصول تجوید کے مطابق ممتاز قاریوں کو متعارف کروانا، باصلاحیت اور تخلیقی قاریوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوان نسل میں دینی وابستگی اور شعور پیدا کرنا شامل ہیں۔

کتارا کلچرل ویلی فاؤنڈیشن نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک خصوصی کمیٹی تمام شرکت کنندگان کی جانچ کرے گی اور ان میں سے 100 بہترین قراء کو ابتدائی مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا، جو دوحہ میں منعقد ہوگا۔

بیان کے مطابق، ابتدائی مرحلے کی قرعہ خوانی 20 ٹی وی اقساط کے ذریعے نشر کی جائے گی، جن میں ہر قسط میں 5 امیدوار حصہ لیں گے، اور ہر قسط سے 1 امیدوار کو نیم حتمی مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

نیم حتمی مرحلے میں 20 بنیادی شرکت کنندگان اور 5 ریزرو امیدوار شامل ہوں گے، جو 5 اقساط میں آپس میں مقابلہ کریں گے۔ ہر قسط میں 5 امیدوار ہوں گے اور ان میں سے 1 امیدوار فائنل مرحلے میں پہنچے گا۔

آخر میں، فائنل مرحلے میں پہلی سے پانچویں پوزیشن کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا، اور اس مقابلے کی تمام اقساط رمضان المبارک میں قطر ٹی وی پر ایک خصوصی پروگرام کی صورت میں نشر کی جائیں گی۔

ججوں کے پینل میں 6 ارکان شامل ہوں گے، جن میں سے تین قراءت اور تجوید کے ماہر اور سند یافتہ ہوں گے، جبکہ تین ماہرین صوت، لحن اور مقامات کے ماہر ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن پہلے نمبر پر آنے والے قاری کی مکمل قرآن کی تلاوت کو اپنی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرے گی اور سی ڈی کی صورت میں تیار کرے گی۔

مقابلے کے کل انعامات 1.5 ملین قطری ریال پر مشتمل ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

·       پہلا انعام: 500,000 قطری ریال

·       دوسرا انعام: 400,000 قطری ریال

·       تیسرا انعام: 300,000 قطری ریال

·       چوتھا انعام: 200,000 قطری ریال

·       پانچواں انعام: 100,000 قطری ریال

واضح رہے کہ قطر کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے محکمہ عمومی اوقاف 2017 سے اب تک اس قرآنی مقابلے کے سرکاری معاون کے طور پر سرگرم عمل ہے۔/

 

4294411

نظرات بینندگان
captcha