بین الاقوامی وبینار «عزت و اقتدار ایران؛ میزائیلوں سے بالاتر» ایکنا آفس میں

IQNA

بین الاقوامی وبینار «عزت و اقتدار ایران؛ میزائیلوں سے بالاتر» ایکنا آفس میں

5:49 - July 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3518818
بین الاقوامی ویبنار بعنوان ایران کے عزت و اقتدار، میزائیلوں سے بالاتر کے عنوان سے ایکنا آفس میں ہوگا جسمیں ادارے کے سربراہ اور دیگر یونیورسٹی اساتذہ شریک ہوں گے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی (ایکنا) کی جانب سے ہفتہ، 19جولائی کو دوپہر 2 بجے ایک اہم ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو حالیہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی 12 روزہ جارحیت کے پس منظر میں منعقد ہو رہا ہے۔

ویبینار میں درج ذیل اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی:

·       بین الاقوامی قانون کے تناظر میں ایران کا جائز دفاع

·       آپریشن "وعدہ صادق 3" اور علاقائی اسٹریٹجک معادلات میں تبدیلی

·       ایرانی سائنسدانوں کا قتل: ایران کی مظلومیت کا ثبوت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

اس علمی نشست میں مہمانِ خصوصی کے طور پر پروفیسر علی منتظری (ایکنا کے سربراہ) مبین اسٹوڈیو ایکنا میں موجود ہوں گے۔

اس ویبینار میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین اور اساتذہ بھی آن لائن شریک ہوں گے، جن میں شامل ہیں:

·       طلال عتریسی، استاد، لبنان یونیورسٹی

·       دانیال یوسف، پروفیسر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا

·       دینا سلیمان، استاد، یونیورسٹی آف پاجاجاران، انڈونیشیا

·       ایاد ابوناصر، تجزیہ کار، فلسطین

ویبینار کی براہ راست نشریات ایکنا کے اپارات چینل کے ذریعے دستیاب ہوں گی جسے اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے: 🌐 www.aparat.com/iqnanews/live

اس علمی مجلس کی گفتگو اور نکات بعد ازاں ایکنا کی ویب سائٹ پر تحریری شکل میں شائع کیے جائیں گے۔/

 

4294518

نظرات بینندگان
captcha