سعودی عرب؛ «مصحف مدینه» ایپ اپ ڈیٹ

IQNA

سعودی عرب؛ «مصحف مدینه» ایپ اپ ڈیٹ

19:17 - July 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3518822
ایکنا: مدینہ منورہ میں واقع قرآنِ کریم کی اشاعت و طباعت کے ادارے "مجمع ملک فہد" نے "مصحف مدینہ" ایپلیکیشن کو جدید اور ہوشمند (سمارٹ) بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز-  خلیج نیوز کے مطابق مجمع ملک فہد نے اس ایپلیکیشن کے استعمال کی سفارش کی ہے، جو قرآنِ کریم کی ایک ڈیجیٹل شکل ہے، اور نہایت اعلیٰ معیار کے ساتھ "ورش عن نافع" کی روایت کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

مجمع نے واضح کیا ہے کہ "مصحف مدینہ" ایک ممتاز قرآنی ایپلیکیشن ہے جو قرآن کے متن کی صحت، دقت اور پیشکش کے معیار پر زور دیتی ہے، اور ساتھ ہی صارفین کو ایک آسان، پیشہ ور اور سہل تجربہ فراہم کرتی ہے۔

یہ ہوشمند ایپلیکیشن، مجمع ملک فہد کے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ معتبر نسخۂ قرآن کریم کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آسانی سے مہیا کیا جا سکے۔

یہ ایپلیکیشن استعمال میں آسان ہے اور تمام اقسام کے صارفین کے لیے موزوں ہے، خواہ وہ قرآن کے ماہرین ہوں یا عام قاری۔

ایپلیکیشن میں تلاوت اور تلاش کے لیے کئی جدید فیچرز موجود ہیں، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ ہر سورہ کے متعلق ابتدائی جامع معلومات فراہم کی جاتی ہیں، جیسے:

·       سورہ کے نام کی وجہ،

·       نزول کی جگہ،

·       قرآن میں اس کا ترتیب،

·       اور آیات کی تعداد۔

یہ تفصیلات قرآن فہمی کو بڑھاتی ہیں اور صارفین کو قرآن کے اصل متن اور اس کے تاریخی پس منظر سے جوڑتی ہیں۔

اس ایپ میں نہایت دقیق اور انٹرایکٹو فہرستیں بھی موجود ہیں، جو صارفین کو سورتوں، پاروں اور صفحات کے درمیان آسانی سے نیویگیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

ایک جدید سرچ انجن بھی اس ایپ میں شامل ہے، جو صارفین کو آیات، الفاظ یا حتیٰ کہ کسی لفظ کے حصے کو فوری اور درست تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

مجمع ملک فہد نے ان تمام افراد سے، جو اس ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں، درخواست کی ہے کہ وہ مجمع کے آفیشل سوشل میڈیا صفحات پر رجوع کریں، جہاں مختلف آپریٹنگ سسٹمز کے لیے براہِ راست ڈاؤن لوڈ لنکس اور انسٹالیشن کے طریقہ کار فراہم کیے گئے ہیں۔

"مصحف مدینہ" قرآن کریم کا ایک طباعتی نسخہ ہے، جسے مجمع ملک فہد نے مدینہ منورہ میں شائع کیا ہے۔ یہ مصحف دنیا کے معتبر ترین طباعتی نسخوں میں شمار ہوتا ہے اور اسلامی دنیا کے کئی ممالک میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایپلیکیشن کو ہوشمند بنانے سے مراد موبائل یا ویب ایپ میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، اور ڈیٹا اینالیسز جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے ایسی خصوصیات شامل کرنا ہے، جو ایپ کی کارکردگی کو بڑھاتی ہیں، صارف کا تجربہ بہتر بناتی ہیں اور ذاتی نوعیت کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔/

 

4294484

نظرات بینندگان
captcha