ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں صہیونی حکومت کے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کے تناظر میں، ایکنا کی جانب سے "پویش قرآنی فتح" کا آغاز کیا گیا تھا، جسے اب طلبہ سطح پر وسعت دے کر "پویش قرآنی دانشجویی فتح" کی شکل دی گئی ہے۔ اس کا انعقاد جهاد دانشگاهی سے وابستہ سازمان قرآنی دانشگاهیان کشور یا قرآنی تحقیقی علمی ادارے کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
یہ مہم درج ذیل اہم نکات پر مبنی ہے:
· قرآنی ثقافت کا فروغ خصوصاً یونیورسٹیوں میں
· مفاہیمِ قرآنی جیسے مزاحمت، نصرتِ الٰہی، فتح
· طلبہ، اساتذہ اور قرآنی نخبگان کے مابین اتحاد اور ہم آہنگی
1. سورۂ فتح کی آیات 1 تا 4 کی تفسیر و تدبر
2. سورۂ آل عمران کی آیت 139: "وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ"
3. سورۂ نصر مکمل
طلبہ ملک بھر سے مندرجہ ذیل شکلوں میں اس مہم میں شرکت کر سکتے ہیں:
· ویڈیو تلاوت (تحقیق یا ترتیل)
· مختصر مفہومی کلپس
· پوڈکاسٹ
· طلبہ کے تحریری نوٹس یا تجزیے
دلچسپی رکھنے والے طلبہ مزید معلومات حاصل کرنے اور رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ www.roytab.ir/jahadpouesh1 پر جائیں یا درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں: 📞 021-67612336 📞 021-67612337