مدینه منورہ میں انڈین خطی قرآنی نسخے کی نمائش

IQNA

مدینه منورہ میں انڈین خطی قرآنی نسخے کی نمائش

5:33 - July 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3518843
ایکنا: ہندوستانی نایاب خطی قرآن کا نسخہ مدینہ کے قرآن کریم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- ایک نایاب نسخۂ قرآن کریم، جو کہ ہندوستان میں ہاتھ سے لکھا گیا کلامِ وحی کا ایک قیمتی نمونہ ہے، قرآن کریم کے میوزیم مدینہ میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

مصری الیوم نیوز کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والا یہ قرآنی نسخہ مدینہ کے قرآن میوزیم میں ایک قابلِ قدر اضافہ ثابت ہوگا، جو نہ صرف اسلامی خطاطی کے فن کی جھلک پیش کرے گا بلکہ مختلف ادوار میں نایاب خطی نسخوں کی حفاظت اور ان پر دی جانے والی توجہ کو بھی نمایاں کرے گا۔

یہ خطی قرآن، جسے خاص دقت اور باریک بینی کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے، ہندوستانی مسلمانوں کے عظیم ثقافتی اور فنی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی نمائش میوزیم میں نہ صرف عام زائرین بلکہ محققین کی بھی توجہ حاصل کرے گی اور اُن مشقتوں کو اجاگر کرے گی جو قرآن کریم کی کتابت اور تحفظ کے لیے صدیوں پر محیط عرصے میں کی گئیں۔

روزنامہ "اونلی کشمیر" کے مطابق، مدینہ کا قرآن کریم میوزیم ایک اہم تاریخی و ثقافتی مرکز ہے، جس کا مقصد قرآن کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے اور یہ میوزیم دُنیاے اسلام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نایاب اور قدیم خطی نسخے محفوظ کیے ہوئے ہے۔

ہندوستانی خطی قرآن کی اس نمائش سے میوزیم میں پیش کیے جانے والے نوادرات میں تنوع آئے گا اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ قرآن کریم دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں یکساں مقام رکھتا ہے۔

توقع ہے کہ اس نایاب نسخے کی باضابطہ نمائش کی تاریخ جلد ہی اعلان کی جائے گی، تاکہ زائرین اس فنی و تاریخی شاہکار کا مشاہدہ کر سکیں۔/

4295452

نظرات بینندگان
captcha