ایکنا نیوز- qna.org نیوز کے مطابق کتاب "رسالة القرآن: پیامِ قرآن" کے عنوان سے اور قرآن کریم کی آیت "إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ" (بے شک یہ قرآن سب سے درست راہ کی ہدایت دیتا ہے) کو شعار بنا کر، وزارت کے ثقافتی منصوبوں کی ایک کڑی کے طور پر دوبارہ منظرِ عام پر لائی گئی ہے۔
وزارتِ اوقاف قطر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ کتاب کی پہلی اشاعت 2010 میں "مصحفِ قطر" کی تکمیل کی مناسبت سے ہوئی تھی، اور اس کے تمام نسخے فروخت ہونے کے بعد قارئین اور علمی و فکری حلقوں کے پُرزور مطالبے پر اسے دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔
ادارۂ تحقیقات و مطالعہ اسلامی کے ڈائریکٹر شیخ احمد بن محمد بن غانم آل ثانی کے مطابق، یہ کتاب عرب اور اسلامی دنیا کے متعدد مفکرین اور محققین کے افکار و نظریات کا نچوڑ پیش کرتی ہے۔
کتاب میں درج ذیل موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے:
شیخ آل ثانی کے مطابق، یہ کتاب قرآن کے ذریعے تفکر و تدبر کے فروغ اور کائناتی علوم پر تحقیق کو ترقی کا راستہ بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "پیامِ قرآن" میں ایمان، اخلاقی اقدار اور مادی ترقی پر مبنی قرآن کے تصورِ تمدن اور زوال کی وجوہات کو مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کتاب کا ازسرِنو اشاعت وزارتِ اوقاف کی علمی و ثقافتی خدمات کے فروغ کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے اور قارئین کو قرآن کے پیغام اور اس کے تہذیبی کردار کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔/
4295238