قم لاکھوں زائرین کی میزبانی کے لیے آمادہ ہے

IQNA

مهدی قربانی‌کرم:

قم لاکھوں زائرین کی میزبانی کے لیے آمادہ ہے

5:51 - July 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3518889
ایکنا: 5 لاکھ ایرانی و غیر ایرانی زائرین کی خدمت کے لیے عوامی اربعین کمیٹی کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز- صوبہ قم کی عوامی اربعین کمیٹی کے سربراہ مهدی قربانی‌کرم نے کہا ہے کہ قم میں جو ثقافتی فضا قائم ہوئی ہے، اس کی برکت سے یہاں کا ہر شہری خود کو زائرین اربعین امام حسینؑ کا خادم سمجھتا ہے۔ اسی لیے اب ہم 500,000 ایرانی و غیر ایرانی زائرین کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

یہ بات انہوں نے قم میونسپلٹی کے اجلاس ہال میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا:

"قم وہ پہلا شہر ہے جہاں سے اربعین کی عظیم الشان عوامی تحریک کا آغاز ہوا اور ایران کی سرزمین پر اس تحریک کا اصل مرکز اور پہلا قدم یہی شہر مقدس قم ہے۔"

اس سال 5 صفر سے 5 ربیع الاول تک زائرین کی خدمت کی جائے گی۔

2500 براہِ راست خادم سرگرم ہوں گے، جبکہ ہزاروں افراد غیر رسمی طور پر خدمات انجام دیں گے۔

22 ذیلی شعبے کمیٹی کے تحت کام کریں گے، جیسے:

انتظامی امور

بین الاقوامی امور

خواتین و مردان امور

روابطِ عمومی

خدمات:

ایرانی زائرین کے لیے 24 گھنٹے اور غیر ایرانی زائرین کے لیے 72 گھنٹے خدمات

اس سال خدمات میں شامل ہیں:

مفت رہائش، تین وقت کا گرم کھانا، طبی امداد اور علاج

گزشتہ سال صرف علاج پر 7 ارب ریال خرچ کیے گئے

تنظیم و رہنمائی:

زائرین قم میں داخل ہوتے ہی ان کے موبائل نمبر پر پیغام اور لنک بھیجا جائے گا تاکہ وہ رہائش کی جگہ خود منتخب کر سکیں۔

رہنمائی کے لیے رابطہ نمبر: 09903341120

معلومات کے لیے بلدیہ کا نمبر 137 بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیشرفت اور توسیع:

گزشتہ سال کمیٹی کی خدمات 70 مقامات (حسینیہ، مسجد، زیارت گاہیں) تک پہنچیں،

اس سال ہدف ہے کہ 1000 بیت‌الحسین (گھروں پر قائم مراکز) بنائے جائیں،

اب تک 200 گھر فعال ہو چکے ہیں،

100 اجتماعی مواکب و کاروانی مراکز کی تیاری مکمل ہے۔

اہم اہداف:

ثقافت سازی: ہر فرد خدمت کی لذت محسوس کرے

عدم تصدی‌گری: حکومت کی بجائے عوامی شرکت

پروموشن کے لیے ہیش ٹیگ: #من_خادم_زوار_حسینم

تعلیمی اداروں میں رہائش کے لیے 40 اسکولوں کی منظوری حاصل کی گئی ہے

تبلیغی پہلو:

130 مبلغین موجود ہیں تاکہ غیر ایرانی زائرین کو قم کا حماسی اور ثقافتی چہرہ دکھایا جائے

غیر ایرانی زائرین اپنے وطنوں میں قم کے سفیر ہوتے ہیں

گزشتہ سال کے اعداد و شمار:

کل زائرین: 151,431 افراد

غیر ایرانی: 41,100 (18%)

ایرانی: 110,321 افراد

غیر ملکی زائرین کا تناسب:

پاکستان پہلے نمبر پر

اس کے بعد افغانستان، ہندوستان، نائجیریا

مجموعی طور پر 32 ممالک کے زائرین شریک ہوئے

جاماندگان اربعین کے لیے:

روزِ اربعین پر قم کے بلوار پیامبر اعظمؐ میں پروگرام

70 سبیل و صلواتی اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے

عوامی شمولیت کی دعوت:

جو افراد مواکب قائم کر سکتے ہیں یا زائرین کی میزبانی کر سکتے ہیں، وہ کمیٹی سے رابطہ کریں

رابطے کے لیے ایس ایم ایس میں عدد 82 کو 30001515 پر بھیجیں تاکہ کمیٹی کی معلوماتی چینل میں شامل ہو سکیں

مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ: سلام کربلا

مالی امداد کے لیے بینک کارڈ نمبر: 6037 9988 0040 5721 (قرارگاه عوامی اربعین کے نام)

 

4296610

نظرات بینندگان
captcha