ایکنا نیوز کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کے بعد، جب انقلاب اسلامی کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے ایرانی قوم کو مایوس اور ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قرآنی مہم "فتح" کا آغاز قرآنی نیوز ایکنا کے ذریعے کیا گیا ہے۔
اس مہم کا مقصد، سپاہ اسلام کے رزمندگان کے حوصلے کو تقویت دینا، معاشرے میں امید اور سکون پیدا کرنا، اور قرآن کریم کے الٰہی پیغام کو قومی و بین الاقوامی سطح پر عام کرنا ہے۔
اس مہم میں شرکت کے لیے ممتاز قرّاء، نوجوان قرآنی کارکن اور عمومی قراء سورۂ فتح کی ابتدائی آیات، آیت ۱۳۹ سورۂ آل عمران، سورۂ نصر وغیرہ کی تلاوت کر سکتے ہیں اور اس کی ویڈیو فائل "fathadmin" کے نام سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جیسے ایتا، بله وغیرہ) پر ارسال کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں موصول ہونے والی تلاوتوں میں امیرحسین انواری کی جانب سے سورۂ آل عمران کی آیت ۱۳۹ کی تلاوت کی گئی ہے، جو درج ذیل ہے:
﴿وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾ [آلعمران: 139]
ترجمہ: اور تم (اللہ کے حکم کی بجا آوری اور دشمن کے خلاف جہاد میں) سستی نہ کرو اور نہ ہی رنجیدہ ہو، جبکہ تم ہی غالب رہو گے اگر تم مؤمن ہو۔
یہ آیت مبارکہ اسلامی امت کو حوصلہ، استقامت اور روحانی برتری کا پیغام دیتی ہے۔ پویش "فتح" اسی الٰہی پیغام کو زندہ کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن رہا ہے۔/
4296926