ایکنا نیوز- "مڈل ایسٹ نیوز" کے مطابق کچھ سیاسی اور خدماتی اداروں کی طرف سے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی تصاویر کو بینروں اور پوسٹروں پر آویزاں کیے جانے کی اطلاعات کے بعد، جو کہ شہروں اور خاص طور پر زائرینِ پیادہ کے راستوں پر نصب کیے گئے ہیں، ان کے دفتر نے ایک اعلامیہ جاری کر کے اس عمل پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض سیاسی اور خدماتی ادارے حضرت آیت اللہ سیستانی کی تصاویر کو عوامی مقامات، خاص طور پر زیارتِ اربعینِ امام حسینؑ کے راستوں پر بینروں کی شکل میں آویزاں کرتے ہیں۔
بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ہم ایک بار پھر اس اقدام سے اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہیں اور تمام افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں۔ نیز متعلقہ حکام سے بھی درخواست ہے کہ اس بارے میں مناسب اقدامات کیے جائیں۔/
4297926