روھنگیا مسلمانوں کی مشکلات کے حل پر ملایشیاء کی تاکید

IQNA

روھنگیا مسلمانوں کی مشکلات کے حل پر ملایشیاء کی تاکید

6:03 - August 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3518947
ایکنا: روہنگیا مسلمانوں کا بحران فوری طور پر حل ہونا چاہیے، میانمار میں جنگ بندی ضروری ہے۔

ایکنا نیوز-  خبررساں ایجنسی اراکان کے مطابق انور ابراہیم، وزیر اعظم ملائیشیا نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی ابتر صورتحال کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میانمار میں جاری بحران اور جنگ بندی کی کوششیں انسانی مصائب کم کرنے کے لیے جاری ہیں، جن میں روہنگیا اقلیت بھی شامل ہے۔

انور ابراہیم نے کہا: ملائیشیا نے جنگ بندی کے جامع عمل میں اپنی شرکت کے تحت، یہ شرط رکھی ہے کہ میانمار میں کوئی نیا حملہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے مسئلے پر آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) کے رابطہ گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے، اگرچہ میانمار کی فوجی حکومت سے رابطے میں دشواریاں ہیں، مگر کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے۔

انور نے واضح کیا کہ موجودہ مذاکرات جنگ بندی، انسانی امداد تک رسائی، اور حملوں کو روکنے کے لیے گفت‌وگو جاری رکھنے پر مرکوز ہیں، خاص طور پر وہ حملے جو روہنگیا، کارن اور راخین کے علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔

وزیر اعظم ملائیشیا نے کہا"موجودہ انسانی صورتحال، ماضی کے حالات کی نسبت خاصی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ سفارتی کوششیں جاری رہیں گی اور امید ہے کہ آسیان کے کئی وزرائے خارجہ، جن میں تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ شامل ہیں، اس مہینے کے آخر میں میانمار کا دورہ کریں گے تاکہ ایک پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ روہنگیا مسلمان، جو میانمار کے مغربی صوبے راخین میں آباد ہیں، میانمار کی فوج اور آراکان کی علیحدگی پسند افواج کے درمیان جاری تنازع میں پھنس چکے ہیں۔ 2017 میں میانمار کی فوج کی جانب سے نسل کشی کی ایک خونریز مہم کے بعد تقریباً 10 لاکھ روہنگیا افراد کو بنگلہ دیش کی طرف ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کے بعد سے وہ دونوں فریقوں کے حملوں اور جبری مشقت کا شکار بن رہے ہیں۔

میانمار میں فروری 2021 میں فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے مسلسل بدامنی جاری ہے۔ امن پسند احتجاجات کو کچلنے کے بعد، ملک بھر میں مسلح مزاحمت کی لہر نے جنم لیا، اور اب مختلف مسلح گروہوں نے کئی ریاستوں میں علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔/

 

4298467

نظرات بینندگان
captcha