کربلا اسلامی دنیا کی زیارت کا پھلتا پھولتا محور ہے

IQNA

السوڈانی بین الاقوامی زائرین کانفرنس سے:

کربلا اسلامی دنیا کی زیارت کا پھلتا پھولتا محور ہے

7:10 - August 10, 2025
خبر کا کوڈ: 3518958
ایکنا: عراق کے وزیرِاعظم نے، زیارتِ اربعین میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے منصوبے کی خبر دی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، وزیرِاعظم کے میڈیا دفتر نے اطلاع دی ہے کہ زیارتِ اربعین اور دیگر بڑی زیارتوں کے لیے قائم اعلیٰ مستقل کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزیرِاعظم محمد شیاع السوڈانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ انہوں نے اربعین امام حسینؑ کے زائرین کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کربلاء لاکھوں مسلمانوں کے لیے ایک قلبی مرکز بن چکا ہے، اور ہم ان کی تعداد میں نمایاں اور مسلسل اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

السودانی نے کہا کہ زیارتِ اربعین کا خصوصی منصوبہ دو ہفتے قبل وزرا اور متعلقہ اداروں کی نگرانی میں شروع ہو چکا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد منصوبوں اور پراجیکٹس کا جائزہ لینا اور اس بات پر زور دینا ہے کہ حکومتی کوششیں صرف سیکیورٹی اور خدمات تک محدود نہیں بلکہ وزارتیں، صوبائی حکومتیں، مقدس مقامات اور معاون ادارے بھی زائرین کو سہولت فراہم کرنے اور منصوبے مکمل کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خدمات کے منصوبوں کا دوسرا مرحلہ، جس میں 36 منصوبے شامل ہیں، زیارتِ اربعین کے اختتام کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے پولیس کالج کے طلبہ اور ہائر پولیس اسکول کو بھی زائرین کربلا کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی چیکنگ میں شامل کیا، جو باعثِ فخر ہے۔

السودانی نے وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور مقدس مقامات کی منصوبہ بندی اور منصوبوں کے نفاذ میں کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور زیارتِ اربعین کی اعلیٰ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سنبھالنے کے لیے سائنسی اور پائیدار منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔/

 

4298905

نظرات بینندگان
captcha