سوره طارق؛ مارنے والے ستاروں سے لیکر زخموں کی شفاء تک + ویڈیو

IQNA

قرآنی سورتوں کی خصوصیات؛

سوره طارق؛ مارنے والے ستاروں سے لیکر زخموں کی شفاء تک + ویڈیو

5:24 - August 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3518978
ایکنا: سورۂ طارق ایک ستارۂ ضرب لگانے کے بارے میں گفتگو کرتی ہے اور اپنے اندر آسمانی وعدوں اور جسم و جان کے لیے حیرت انگیز اثرات کو سموئے ہوئے ہے۔

ایکنا نیوز- سورۂ طارق ، ایک ایسی سورت جو نہ صرف ایک درخشاں اور ضرب لگانے والے ستارے کے ذکر سے شروع ہوتی ہے، بلکہ اپنے اندر دنیوی اور اخروی زندگی کے لیے گہرے پیغام اور غیر معمولی برکتیں بھی رکھتی ہے۔ آئیے، اس سورت کی فضیلتوں اور اثرات کی دنیا کا سفر کرتے ہیں، جیسا کہ رسول اکرم ﷺ اور ائمۂ معصومینؑ سے روایت ہوا ہے۔

فضیلتِ سورۂ طارق سورۂ طارق قرآن کریم کی 86ویں سورت ہے، مکی ہے اور 17 آیات پر مشتمل ہے۔ رسول اللہ ﷺ سے روایت ہے: "جو شخص سورۂ طارق کی تلاوت کرے، اللہ تعالیٰ اُسے آسمان میں موجود ہر ستارے کی تعداد کے برابر دس نیکیاں عطا فرماتا ہے۔" (مجمع البیان، ج 10، ص 320)

ایک اور مقام پر رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: سورۂ طارق کو سیکھو، کیونکہ اگر تم جان لو کہ اس میں کیا اسرار، اثرات اور برکتیں ہیں تو جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے، اُسے چھوڑ دو، اپنے کام کاج ترک کر دو اور اسے سیکھنے لگو اور اس کے ذریعے اللہ سے قرب حاصل کرو۔ اللہ تعالیٰ اس کے وسیلے سے تمام گناہ (سوائے شرک کے) معاف فرماتا ہے۔ (مستدرک الوسائل، ج 4، ص 365)

امام جعفر صادقؑ نے فرمایا: جو شخص اپنی فرض نمازوں میں سورۂ طارق پڑھے، قیامت کے دن اللہ کے حضور بلند مقام و منزلت کا حامل ہوگا اور جنت میں مومنین کے ساتھیوں اور دوستوں میں شامل ہوگا۔ (ثواب الاعمال، ص 122)

آثار و برکاتِ سورۂ طارق

زخم اور آفات سے حفاظت: رسول اللہ ﷺ سے روایت ہے: جو شخص سورۂ طارق لکھ کر پانی سے دھوئے اور اس سے زخم کو دھوئے، تو وہ زخم پھولے گا نہیں؛ اور اگر اسے کسی چیز پر پڑھا جائے جس کی حفاظت مقصود ہو، تو وہ شر اور آفات سے محفوظ رہے گی۔ (تفسیر البرہان، ج 5، ص 629)

آفات اور حشرات کا خاتمہ: اگر سورۂ طارق کی ابتدا سے دسویں آیت تک چار الگ کاغذوں پر لکھ کر ہر ایک کو ایک لکڑی پر باندھ کر آفت زدہ جگہ کے چار کونوں میں رکھ دیا جائے، تو ٹڈی دل یا دیگر حشرات اس مرکزی علاقے سے ختم ہو جاتے ہیں۔ (خواص القرآن و فوائده، ص 162)

سورۂ طارق محض چند آیات کا مجموعہ نہیں، بلکہ آسمان و زمین کے درمیان ایک پل ہے؛ انسانی ضروریاتِ مادی اور روحانی تمناؤں کو جوڑنے والا۔ آفات سے حفاظت، زخموں کی شفا اور قیامت میں مقام کی بلندی ، اس کی ہر آیت ایک ایسا نور ہے جو جسم و جان کی تاریکیوں کو چیر دیتا ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4299336

ٹیگس: سورہ ، قرآن ، ستارے
نظرات بینندگان
captcha