مسلمان طلباء کے قرآت مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ شروع

IQNA

یونیورسٹی قرآنی ادارے میں؛

مسلمان طلباء کے قرآت مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ شروع

5:11 - August 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3519009
ایکنا: ساتویں بین الاقوامی قرأتِ تحقیق کے مقابلوں کا آغاز بین الاقوامی قاری و جج عباس امام جمعہ کی سربراہی میں ہوا۔

ایکنا کے مطابق، ساتویں بین الاقوامی قرآن مقابلہ برائے مسلمان طلبہ کے اعلان کے تحت، دنیا بھر سے قرأتِ تحقیق کے شرکاء کو یہ لازم تھا کہ وہ دیے گئے منتخب مقاطع میں سے ایک کا انتخاب کریں اور اپنی تلاوت کو مکمل قواعد کی پابندی کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلہ جاتی آئین نامے کے مطابق، تقریباً پانچ منٹ کے ایک ویڈیو فائل (زیادہ سے زیادہ 20 میگا بائٹ) کی شکل میں ریکارڈ کرکے مقررہ ذرائع کے ذریعے مقابلہ کے سیکرٹریٹ کو ارسال کریں۔

ارسالِ تلاوت کی مقررہ مہلت ختم ہونے پر مجموعی طور پر 55 تلاوتیں موصول ہوئیں جن میں سے ابتدائی جانچ کے بعد 45 تلاوتوں کو اہل قرار دے کر آفلائن ججمنٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

یہ 45 ویڈیوز دنیا کے 36 ممالک کے نمائندوں کی جانب سے موصول ہوئیں، جن کی جانچ و پرکھ پیر سے عباس امام جمعہ، بین الاقوامی قاری و جج، کے ذریعے شروع ہوگئی ہے اور ان میں سے منتخب افراد اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کریں گے۔

یاد رہے کہ اس مقابلے کے حفظِ کل قرآن کے مرحلۂ ابتدائیہ کا انعقاد بھی ورچوئل طور پر "اسٹوڈیومبین" (یونیورسٹی قرآنی ادارے) میں کیا گیا تھا، جس میں شرکاء نے لائیو ویڈیو کنکشن کے ذریعے اپنے محفوظات پیش کیے اور اس مرحلے میں بین الاقوامی حافظ و جج معتز آقائی نے قضاوت کی تھی۔

یہ قرآنی مقابلہ، جو دنیا بھر کے مسلم طلبہ کے لیے واحد عالمی سطح کا خصوصی پروگرام ہے، اب تک چھ بار مختلف ممالک کے طلبہ کی شمولیت کے ساتھ منعقد ہوچکا ہے اور اس سال اس کا ساتواں دور منعقد کیا جارہا ہے۔/

 

4300290

نظرات بینندگان
captcha