غزہ میں مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج، اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنےکا مطالبہ

IQNA

غزہ میں مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج، اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنےکا مطالبہ

7:16 - August 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3519038
ایکنا: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- پاکستانی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بینک کے اندر اسرائیل سے مالی معاملات ختم کرنےکےلیے دھرنا دیاگیا، مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے اور  ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے غزہ میں جبری قحط اور فلسطینیوں کی نسل کُشی بند کرنے کے نعرے لگائے۔

فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی Helsinki میں مظاہرین نے انسانی زنجیر بناکر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

جنوبی کوریا میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں مظاہرین نے  فلسطین آزاد کرو کے نعرے بلند کیے۔

اسرائیل میں بھی نیتن یایو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا، دارالحکومت تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوکر غزہ میں فوری جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

ٹیگس: غزہ ، مظالم ، مظاہرے
نظرات بینندگان
captcha