ایکنا نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی طلبہ کے لیے مخصوص ساتویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کے اختتام کے بعد، گذشتہ روز جمہوریہ اسلامی ایران کے دو نمائندوں کے انتخابی مرحلے کا انعقاد ہوا۔
مقابلے کے پانچ قومی و بین الاقوامی ججز نے یونیورسٹی قرآنی ادارے کے اسٹوڈیو میں حاضر ہوکر، آن لائن اور براہِ راست تصویری رابطے کے ذریعے اس مرحلے کی جانچ کی۔
ججز میں شامل تھے:
استاد محمد حسین سعیدیان (شعبہ صوت)،
عباس امام جمعہ (شعبہ تجوید)،
معتز آقایی (شعبہ حسنِ حفظ)،
سعید رحمانی (شعبہ وقف و ابتدا)،
محسن یاراحمدی (شعبہ لحن)۔
انتخابی مرحلے میں ۱۱ ایرانی طلبہ جو معیار پر پورا اترتے تھے، ملک بھر میں موجود قرآنی یونیورسٹی ادارے کے دفاتر میں بیٹھ کر، بین الاقوامی قرآن مقابلوں کے ضابطۂ کار کے مطابق ججز کے سامنے تلاوت پیش کی۔
یہ تمام طلبہ ماضی میں مختلف قومی قرآن فیسٹیولز میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔/
4301681