ایکنا نیوز کے مطابق، یہ نمائش و میوزیم اتحادِ عالمِ اسلام کی نگرانی اور ہیئتِ شاہی مکہ و مشاعر مقدسہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
نمائش میں ایک خصوصی حصہ "پیغمبر ایسے جیسے آپ اُن کے ساتھ ہیں" کے عنوان سے رکھا گیا ہے، جس میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور راہِ ہجرت کے مناظر کو تصویری انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، پانورامک حجرہ نبویؐ اور طبِ نبویؐ کا حصہ بھی شامل ہے، جو زائرین کو سیرتِ نبویؐ سے قریب تر کرتا ہے۔
نمائش میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم "اتحاف" کی بھی رونمائی کی گئی، جس میں ایک سائنسی لائبریری، معروف دانشنامے اور دنیا کی بڑی زبانوں میں ترجمہ شدہ جدید تکنیکیں شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم سیرتِ نبویؐ کی ترویج کو جدید اور اختراعی انداز میں ممکن بناتا ہے۔
مزید برآں، نائب امیر مکہ نے نمائش کے اس مستقل حصے کا بھی معائنہ کیا جو حرمین شریفین، قرآن کریم اور سنتِ نبویؐ کی خدمت میں سعودی عرب کی کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔/
4301944