ترک ڈپٹی صدر: غزہ آج کی کربلاء ہے

IQNA

ترک ڈپٹی صدر: غزہ آج کی کربلاء ہے

16:53 - August 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519069
ایکنا: ترکی کے نائب صدر نے غزہ کے واقعات کو کربلا کے واقعے سے تشبیہ دیتے ہوئے زور دیا کہ غزہ میں بے گناہ لوگ بھوک اور پیاس سے قتل کیے جا رہے ہیں۔

ایکنا نیوز، اناطولیہ نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ترکی کے نائب صدر جودت یلماز نے صیہونی رژیم کے غزہ میں جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو کچھ کربلا میں پیش آیا تھا، وہی آج غزہ میں دہرایا جا رہا ہے؛ بے گناہ لوگ بھوک اور پیاس سے قتل ہو رہے ہیں اور ایک نسل کشی وقوع پذیر ہے۔ جس طرح ہم ماضی میں کربلا کے مظلوموں کے ساتھ تھے، آج بھی ہمیں غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

یلماز نے انقرہ میں علوی مذہبی رہنماؤں اور جمع خانوں کے سربراہان کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت مشترکہ اقدار جیسے اہل بیتؑ سے محبت، قومی وحدت اور اختلافات کے احترام پر کاربند ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی شہری کو اس کے عقیدے یا شناخت کی بنیاد پر مسترد نہیں کیا جائے گا اور سب برابر ہیں۔

ترکی کے نائب صدر نے دہشت گردی کے خاتمے کے عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی جمہوریت اور ترقی کی دشمن ہے اور ترکی بغیر دہشت گردی کے ایک زیادہ محفوظ اور مستحکم خطہ تشکیل دے گا۔/

 

4302223

ٹیگس: ترکی ، کربلاء ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha